Home / خبریں / جے،این،یو میں غیر ملکی طلبہ وطالبات کوالوداعیہ

جے،این،یو میں غیر ملکی طلبہ وطالبات کوالوداعیہ

جے،این،یو میں غیر ملکی طلبہ وطالبات کوالوداعیہ
unnamed
نئی دہلی (اسٹاف رپورٹر ) ہندوستانی زبانوں کا مرکز،جواہر لعل نہرویونیورسٹی،نئی دہلی میں آج غیر ملکی طلبہ وطالبات کو الوادعیہ دیاگیا۔اس الوداعیہ تقریب میں اردوکی نئی بستیو ں جرمنی ، فین لینڈ ، فرانس ،امریکہ، اٹلی ، جاپان اور مصرسے آئے طلبہ وطالبات جو تقریباًایک سال سے اردوپڑھ رہے تھے۔ان طلبہ وطالبات کے لیے ایک الوداعیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینٹرآف انڈین لنگویجیزکے سابق چیرپرسن پروفیسر انورپاشا نے ان تمام طلبہ وطالبات کی کارکرگی کا جائزہ لیتے ہوئے اردوکی موجودہ صورت حال پر جامع گفتگو کی اور ساتھ ہی اردوکی نئی بستیوں میں اردوکے تئیں بیداری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس اہم تقریب میںپروفیسرمحمد خواجہ اکرام الدین نے یہ کہا اردوکی نئی بستیوں میں موجوداردو طلبہ وطالبات کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میںاردو سیکھنے کے لیے دور دراز ممالک کا سفر کیا ۔ایک سال کے دوران انھیں اردو بولنے ، لکھنے اور پڑھنے کی ایسی مشق کرائی گئی کہ یہ آسانی سے اردو بول رہے ہیں ۔پروفیسر خواجہ اکرام نے ان طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر آپ اس کے بعد باضابطہ یونیورسٹی میں اردو کی تعلیم نہیں حاصل کر سکیں تو اب گھر بیٹھے اردو پڑھتے رہیں اس کے لیے انھوں نے آن لائن اردو لرنگ سائٹ پر انھیں مفت رجسٹریشن دینے کو وعدہ کیا تاکہ ثانوی اوع اعلیٰ سطح پر یہ اردو کی تعلیم کو جاری رکھ سکیں ۔ اس پر تمام غیر ملکی طلبا وطالبات نے اس اعلان کا استقبال کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اورکہا کہ ہم اپنے ملکوں میں اس ویب سائٹ سے استفادہ کریں گے۔ڈاکٹر توحیدخان نے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اردو سیکھنے کا مطلب ہے کہ ہندستان کو آپ بخوبی سمجھ سکیں گے کیونکہ اردو یہاں کی لینگوا فرینکا رہی ہے اور آج بھی یہ رابطے کی زبان ہے ۔ سینٹر کے چیرپرسنڈاکٹر گوبند پرساد نے ان طلبہ وطالبات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
اس الوداعیہ تقریب میں ڈاکٹر شفیع ایوب،ڈاکٹر معین خان،رکن الدین وغیرہ موجود تھے۔تمام شرکا نے یکے بعددیگرے غیرملکی طلباوطالبات سے روبروہوکرمستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
IMG_0078

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook