Home / خبریں / شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں اُردواساتذہ کے لیے ریفریشرکورس کا انعقاد

شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں اُردواساتذہ کے لیے ریفریشرکورس کا انعقاد

خواہشمند اساتذہ صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک سے موبائل نمبر 94191-81351 پررابطہ کریں

شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں اُردواساتذہ کےلئے تین ہفتوں کاریفریشرکورس 14ستمبر 2018سے شروع ہورہاہے

جموں//شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی ،یوجی سی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹرجموں یونیورسٹی کے اشتراک سے یونیورسٹی وکالجوں کے اُردواساتذہ کےلئے اُردومیںتین ہفتوں کاریفریشرکورس 14 ستمبر 2018سے شروع کررہاہے ۔اس ریفریشرکورس میں حصہ لینے کے خواہشمندیونیورسٹی اورکالجوں کے اُردواساتذہ سے کہاگیاہے کہ وہ صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک سے موبائل نمبر 94191-81351 پررابطہ کرکے اپنے ناموں کااندراج کرائیں ۔کورس سے متعلق درخواست فارم جموں یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.jammuuniversity.inپردستیاب ہے ۔درخواست فارم پُرکرکے اسے ڈائریکٹرہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر جموں یونیورسٹی کے نام پر1000روپے کے ڈیمانڈڈرافٹ کے ساتھ صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے دفترمیں14 ستمبر2018سے پہلے جمع کراناہوگا۔ذرائع کے مطابق ریفریشرکورس میں اُردواساتذہ کواُردوکی نامورشخصیات لیکچردیں گی۔باہرسے آنے والے شرکاءکوAC III ٹائیرٹرین ٹکٹ ،ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر کے قواعدکے مطابق دی جائے گی۔ رہائش کاانتظام بھی ایچ آرڈی سی کی جانب سے فیکلٹی ہاؤس میں رعائتی قیمتوں پرکیاجائے گا۔

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook