Home / خبریں / عزیر احمد کو پی ایچ ڈی ڈگری تفویض

عزیر احمد کو پی ایچ ڈی ڈگری تفویض

نئی دہلی۔(نامہ نگار )

IMG_20150530_130503_HDR
آج دہلی یونیورسٹی کے انڈور اسٹیڈیم میں منعقد کنوکیشن میں عزیر احمد کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی۔ انہوں نے پروفیسر ابن کنول کی نگرانی میں ’ناقدین اقبال کا تنقیدی مطالعہ‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی مکمل کیا۔ انہوں نے جامعہ اسلامیہ سنابل سے عالمیت اور فضیلت کی تعلیم حاصل کی اس کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ سے بی اے اور دہلی یونیورسٹی سے ایم اے اور ایم فل کیا۔آآج کے کنوکیشن میں شعبہ اردو سے نور عالم اعظمی، مسرت آرا، عارف اشتیاق، محمد شیث تیمی، تابندہ جبیں، دل پذیر، محمد بدرعالم، وسیمہ سلطانہ اور محمد شارق تانش کو بھی پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔واضح رہے کہ عزیر احمداردو ریسرچ جرنل کے مدیر اعلیٰ بھی ہیں۔اس موقع پر سہ ماہی عالمی اردو ادب کھام گاؤں کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ اور پوری ٹیم ڈاکٹر عزیر کو دل کی عمیق گہرائیوں سے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔اور ان کے تابناک مستقبل کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعاگوہے ۔ اللہ تعالیٰ انھیں ہر محاذ پر کامیابی اور کامرانی عطاء فرمائے۔

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook