Home / خبریں / پروفیسر خالد محمود کو دہلی اقلیتی کمیشن نے فروغ اردو ایوارڈ 2019 پیش کیا

پروفیسر خالد محمود کو دہلی اقلیتی کمیشن نے فروغ اردو ایوارڈ 2019 پیش کیا


نئی دہلی (اسٹاف رپورٹر)
دہلی اقلیتی کمیشن نے مختلف میدانوں میں قابلِ ذکر کارنامہ انجام دینے والے ماہرین کو سالانہ ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔اسی پروگرام کے تحت کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے اردو زبان وادب کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں معروف ادیب، شاعر، نقاد اور انشائیہ نگار پروفیسر خالد محمود کو ادبی ایوارڈ 2019 پیش کیا۔

پروفیسر خالد محمود نے شعبہءاردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدر، اردو اکادمی دہلی کے وائس چیئرمین اور مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ساڑھے چار لاکھ کتابیں شائع کیں، درجنوں قومی اور بین الاقوامی سیمناروں کا انعقاد کیا، انبکی سربراہی میں شعبے ميں وزارت برائے ثقافت سے ٹیگور ریسرچ اینڈ ٹرانسلیشن اسکیم کے لیے ایک کروڑ روپے کا فنڈ حاصل کیا گیااور شعبے کا سالانہ مجلیٰ ارمغان جاری کیا اور دہلی اردو اکادمی کی جانب سے درجنوں اہم ادیب و شعرا پر مونو گراف شائع کیے۔

پروفیسر خالد محمود کی ادبی خدمات کا دائرہ شاعری، انشائیہ، خاکہ، تحقیق ،تنقید اور ترجمے کو محیط ہے۔مختلف اصناف پر مشتمل ان کی پچیس کتابیں منظرعام پر آچکی ہیں ۔

ان کی بیش بہا ادبی خدمات کے اعتراف میں انھیں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ، میر تقی میر قومی ایوارڈ من جانب مدھیہ پردیش اردو اکادمی، غالب ایوارڈ من جانب غالب انسٹی ٹیوٹ اور دہلی اردو اکادمی ایوارڈ برائے شاعری پیش کیے جاچکے ہیں۔

پروفیسر خالد محمود ایک مثالی معلم بھی ہیں، جن کے ہزاروں لائق و فائق طلبا ملک و بیرون ملک میں ممتاز مناصب پر فائز ہیں۔سیفی سرونجی نے "خالد محمود فن اور شخصیت” کے عنوان سے تقریباً پانچ سو صفحات کی کتاب شائع کی ہے جس میں ان کے حوالے سے قرۃ العین حیدر،پروفیسر عبدالقوی دسنوی، پروفیسر مظفر حنفی، پروفیسر صغرا مہدی،پروفیسر آفاق احمد، پروفیسر ظفر احمد نظامی اور فرحت احساس سمیت درجنوں اہم ادیب و شعرا کے مضامین شامل ہیں ۔

دہلی اقلیتی کمیشن کی جانب سے انھیں باوقار ایوارڈ پیش کیے جانے پر اردو دنیا کی اہم شخصیات کی مبارک بادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook