Home / خبریں / غزل ۔۔۔۔۔۔۔ صا ئمہ آفتاب لاہور

غزل ۔۔۔۔۔۔۔ صا ئمہ آفتاب لاہور

27848483_10209080107274961_1585033218_n
٭صا ئمہ آفتاب لاہور

22228187_900692090099932_5759343417885439281_n

میں زمیں کی پروردہ، اور وہ آسمانی ہے
نیلگوں ہے پَگ اسکی ، اوڑھنی یہ دھانی ہے

مصلحت پسندوں کی ایک بھی نہیں چلتی
عشق کی نگریا ہے ، دل کی حکمرانی ہے

ہم نبھائیں یکطرفہ، رسمِ پاسداری کیوں
آج تک ہماری کیا بات اس نے مانی ہے

زندگی کے تھیٹر میں، پردہ اُٹھنے گرنے تک
لوگ آتے جاتے ہیں، اتنی سی کہانی ہے

ڈر رہی ہوں فرداؔ ان ہاتھ کی لکیروں سے
میں نے پیڑ چھونا ہے شاخ سوکھ جانی ہے

About ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top
error: Content is protected !!
Visit Us On TwitterVisit Us On Facebook