جواہر لعل نہرو یونیورسٹی دہلی میں ’’ تقی عابدی: بحیثیت نقاد ومحقق ‘‘کتاب کا رسم اجراء ہوا

پلاننگ کمیشن کی سابق رکن سیدہ سیدین حمید کے ہاتھوں کتاب کی رونمائی

\"IMG_0122\"

نئی دہلی(اسٹاف رپورٹر )اردوریسرچ اسکالرس فیڈریشن کے زیر اہتمام آج جواہر لعل نہرویونیورسٹی میںڈاکٹرسید تقی عابدی پر لکھی ہوئی تحقیقی کتاب ’’ڈاکٹر سید تقی عابدی بحیثیت نقاد ومحقق ‘‘کی رسم رونمائی عمل میں آئی۔پروگرام کا آغازپروفیسرخواجہ محمد اکرام ا لدین کے تعارفی کلمات سے ہوا۔نیز انہوںنے اپنے اسکالررکن الدین کی اس کتاب کو عظیم تحقیقی کاوش قراردیا۔سی آئی ایل کے چیئر پرسن پروفیسر گوبند پرساد نے استقبالیہ کلمات میںکتاب کے مصنف رکن الدین کومبارک باد دیتے ہوئے تقی عابدی کی خدمات پر مختصرگفتگوکی ۔اس کے بعد کتاب کے مصنف رکن الدین نے تقی عابدی کی شخصیت اورفن پرمختصر روشنی ڈالی اورتحقیق کی راہ میں ہونے والی دشواریوںکوبیان کیا۔ساتھ ہی ساتھ اپنے استاد پروفیسرخواجہ اکرام الدین اورکنیڈاسے آئے مہمان اعزازی ڈاکٹر سید تقی عابدی کاشکریہ اداکیا۔مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹرسیدہ سیدین حمیدسابق رکن پلاننگ کمیش ،حکومت ہندنے شرکت کی ۔انہوں نے اپنے خطاب میںکتاب کے مصنف رکن الدین کومبارک باد پیش کی اورتقی عابدی کی ادب دوستی وادب نوازی پر سیر حاصل گفتگوکی۔صدارتی خطاب میںپروفیسرشہاب عنایت ملک صدرشعبہ اردوجموںیونیورسٹی نے تمام اسپیکرس ودانشوران کاشکریہ اداکیااورتقی عابدی پرہونے والے تحقیقی کام کوسراہتے ہوئے کہاکہ تقی عابدی ایک ہمہ جہت اورمحنت کش انسان ہیں جوممتاز محقق ونقاد ہونے کے ساتھ ساتھ انسان پرست اورانسان دوست بھی ہیں۔ان کی شخصیت کے مختلف پہلوہیںجن پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پرپروفیسر انورپاشاسابق چیئرپرسن ہندوستانی زبانوںکامرکز جے این یو،نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے طلبہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ڈاکٹر اطہرفاروقی جنرل سیکریٹری انجمن ترقی اردوہند، جے این سے اپنے پرانے رشتے کو یاد یا اور طالب علموں سے کہا کہ انجمن کے دروازے آپ سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں ۔ڈاکٹرمحمدکاظم شعبہ اردودہلی یونیورسٹی ،ڈاکٹرشیخ محمد عقیل صدرشعبہ اردوستیہ وتی کالج نے بھی اپنے اپنے خیالات کااظہار کیااور کتاب کی اہمیت وافادیت پرسیرحاصل گفتگوکی،جب کہ پروگرام میںڈاکٹرسمیع الرحمن ،ڈاکٹرشیوپرکاش اورکثیرتعداد میںریسرچ اسکالر س نے شرکت کی۔اس پروگرام میں مصر ، ایران اور جاپان کے طلبہ وطالبات نے بھی شرکت کی ۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر شفیع ایوب نے انجام دیے۔آخر میںامتیازرومی نے تمام مہمان اورحاضرین کاشکریہ اداکیا۔

\"16804361_1132044830250980_8088354701760010214_o\"
\"IMG_0175\"
\"IMG_0035\"
\"IMG_0052\"

Leave a Comment