اخوت کے جذبے کے بغیر عالمی سطح پر امن وسلامتی نا ممکن :پروفیسر عامر یوسف

جے این یو میں جامعہ ازہر کے پروفیسر کا خطاب ، مختلف عالمی مسائل پر طلبا سے تبادلہ خیال

\"22424312_1347449745377153_816966189782765462_o\"

نئی دہلی(اسٹاف رپورٹر) وطن کی محبت اور شہریوں کے درمیان اخوت کی فضا قائم کرنا ضروری ہے۔ کیوں کہ اخوت کے جذبے کی بنیاد پر ہی پوری دنیا میں امن وسلامتی کی فضا قائم کرسکتے ہیں۔ وطنیت نہ صرف سماجی معاملات سے جڑی ہے ،بلکہ ایمانی تقاضہ بھی ہے۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں منعقد ایک پروگرام میں مشہور محقق واسکالریوسف عامر (اردو پروفیسراور ڈین آف فیکلٹی آف لنگویجز اینڈ ٹرانسلیشن جامعہ الازہر مصر )نے یہ باتیں کہیں۔انھوں نے جامعہ ازہر کی تعلیمی سرگرمیوں کے ذکرکے بعد ’موجودہ عالمی مسائل اور نوجوانوں کا کردار ‘پر خطبہ دیا۔مختلف مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی یہ بھی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی حفاظت کرے اور ملک میں امن وسالمیت کی فضا قائم کرنا اپنا فریضہ تصور کرے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے چار بڑے مسائل ہیں، جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔پروفیسر یوسف عامر نے کہاکہ فرقہ واریت ، غربت، تعلیم وتربیت اور انتہا پسندی کے معاملات کوسنجیدگی سے برتناضروری ہے۔ آج کی سب سے بڑی مصیبت انتہا پسندی ہے، کیوں کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں انتہا پسندی کی وجہ سے نت نئے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ انھوںنے اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کئی اہم مشورے دئے اور فقہ وفتاوی کے مسائل پر بحث کی نیز نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مذکورہ چاروں مسائل پر توجہ دیتے ہوئے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کریں ۔
قبل ازیںعالمی سطح پر اردو کو رابطہ کی پرکشش زبان بنانے کے لیے کوشاں رہنے والے پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مصرسے ہمارا رشتہ نہ صرف تہذیب اور علمی ہے،بلکہ اسلامی نظریات وتواریخ کے پس منظر میںمصرمینارۂ نور ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انھوں نے پروفیسر یوسف عامر کے علمی کارناموں اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یوسف عامر نے پی ایچ ڈی جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے کی ہے اور جدید اردو عربی شاعری پر ان کی نظر گہری ہے۔ اس کے علاوہ انھوںنے تراجم، ادبیات و اسلامیات اوربین المذاہب پر قابل ذکر کام کیے۔پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے یہ بھی بتایا کہ مستقبل قریب میں باضابطہ جامعہ الازہر اور جے این یوکے درمیان علمی اور ادبی سطح پر معاہدہ ہو گا اور دونوں یونیورسٹیوں کے طلبا انڈیا اور مصر آتے جاتے رہیں گے ۔ اس پروگرام میںخصوصی طور پرپروفیسر اختر حسین،ڈاکٹر توحید خان، ڈاکٹر سمیع الرحمن ، ڈاکٹر شیو پرکا ش،ڈاکٹر حافظ عمران، ڈاکٹر شفیع ایوب اورکثیر تعداد میں ریسرچ اسکالرز شریک تھے۔

\"22424432_1347449655377162_3674504145777710320_o\"
\"IMG_0105\"
\"22426324_1347450072043787_4020395951007047306_o\"
\"22382536_1347448655377262_2921014791540007071_o\"

Leave a Comment