جگنو انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام ادبی نشست و مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

رپورٹ احمد خیال

\"1922306_583333095103429_4045255766099203373_n\"

مورخہ ۱۸۔ جون ۲۰۱۵ کو علمی ،ادبی، سماجی اور ثقافتی روایات کی ترجمان تنظیم جگنو انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام پاک ٹی ہاؤس، مال روڈ، لاہور میں ایک خوبصورت اور پُر وقار ادبی نشست و مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں شاعروں ،ادیبوں، اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت اردو و پنجابی کے صاحبِ اسلوب شاعر،ادیب، اینکر، گیسٹ ہاؤس جیسی مقبول ڈرامہ سیریز کے خالق،ٹی وی پورگرام ’’جی آیاں نوں‘‘کے میزبان پروفیسر شاہد چوہدری جیسی ہمہ جہت شخصیت نے کی۔جبکہ مہمانِ خصوصی منفرد لب و لہجہ کے شاعر، ادیب، پنجابی سنگت ،پاکستان کے جنرل سیکرٹری،انیس احمد اور مہمانِ اعزاز کی حیثیت سے خوبصورت نوجوان شاعر حفیظ اللہ بادل (ٹیکسلا)سٹیج پر رونق افروز تھے۔نیز جگنو انٹر نیشنل کی چیف ایگزیکٹو، معروف شاعرہ، ادیبہ، ماہرِ تعلیم، ایڈیٹر احساس ،جرمنی محترمہ ایم زیڈ کنولؔ بھی سٹیج پر متمکن تھیں۔توانا لہجے کے نوجوان شاعر، جنرل سیکرٹری ،جگنو انٹر نیشنل،احمد خیال نے اپنے منفرد اور خوبصورت انداز میں پروگرام کی نقابت کی۔پروگرام کا آغاز ربّ ذوالجلال کے با برکت نام سے کیا گیا جس کی سعادت نفیس مزاج کے شاعر افضال عاجز کا مقدر ہوئی۔ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ ضلعی مقابلہ نعت خوانی میں اپنی پہچان کے نقوش ثبت کرنے والی جماعت دہم کی طالبہ،غنا فاطمہ نے مسحور کن انداز میں پیش کی۔ شگفتہ غزل ہاشمی ، مظہر جعفری ،افضال عاجز،ممتاز راشد،آفتاب خان،عمران شناور،سعید اللہ قریشی، ڈاکٹر ایم ابرار، عمار یاسر، ندیم شیخ،وحید ناز ،ریاض احمد اور دیگر نے اپناخوبصورت کلام سماعتوں کی نذر کیا۔چیف ایگزیکٹو ایم زیڈ کنولؔ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور پھر پُر تکلف چائے کے اہتمام کے ساتھ یہ یادگارتقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔
\"10377447_583333725103366_3088069062233206585_n\"

 

Leave a Comment