اردو عربی فارسی یونیورسٹی میں دوروزہ بین الاقوامی سیمینار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

\"DSC_0106\"

لکھنؤ۔ ۴؍مارچ۔خواجہ معین الدین چشتی اردو عربی فارسی یونیورسٹی میں سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں صوفیائے کرام کا حصہ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار کا اختتامی اجلاس میں ملک وبیرون ملک کے مشہور دانشوروں ، مقالہ نگاروں، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پروگرام کی صدارت مشہور عالم دین ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی صاحب نے فرمائی۔ آج سیمینار کا دوسرا دن تھا اور اس میں مجموعی طور سے کل پانچ سیشن منعقد کیے جس میں تقریباً ۲۵ اسکالرز نے مقالے پیش فرمائے۔ ایک تکنیکی سیشن فارسی زبان وادب کے لیے اور ایک سیشن ریسرچ اسکالرز کے نام مخصوص کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر سعیدالرحمن نے اپنے خطاب میں صوفیائے کرام اور مذہبی تعلیمات میں سماجی ہم آہنگی کے عناصر پر بڑی عالمانہ تقریر کی۔ اس سے قبل مختلف سیشن میں تصوف کے جملہ جہات پر مشتمل معلوماتی مقالے پڑھے گئے۔ مجموعی طور سے دوروزہ سیمینارکے کل سات سیشن میں ساٹھ سے زائد مقالات پیش کیے گئے جو اپنے آپ میں ہمہ جہتی کی گواہی دیتا ہے۔ جن مقالہ نگاروں نے آج کے مختلف سیشن میں مقالات پیش کیے ان میں پروفیسر انورظہیر، پروفیسر عابد حسین، پروفیسر ابوالکلام قاسمی، ڈاکٹر شمیم طارق، مولانا شمیم منعمی، پروفیسر عبدالقادر جعفری، پروفیسر عمرکمال الدین، پروفیسر مظفر شہ میری، ڈاکٹر مصطفی اطہر ، ڈاکٹر عشرت ناہید لکھنؤ،کے نام خصوصی طور سے قابل ذکرہیں۔ اس کے علاوہ سیشن کی صدارت ڈاکٹر سید تقی عابدی، پروفیسر خواجہ اکرام الدین ، پروفیسر مجاور حسین رضوی، پروفیسر شارب ردولوی، اور پروفیسر محمودالحسن صاحب نے کی۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر سید شفیق اشرفی، ڈاکٹر ثوبان سعید، ڈاکٹر فخرعالم ، اور ڈاکٹر محمد اکمل نے فرمائی۔ یونیورسٹی کی جانب سے فارسی کی نمائندگی ڈاکٹر جاوید اختر نے کی۔ ڈاکٹر مرتضی علی اطہر اور ڈاکٹر اعظم انصاری نے سرگرم رول ادا کیا۔ پروگرام میں طلبہ واساتذہ کے علاوہ شہر کی خاصی تعداد نے شرکت فرمائی۔ مذکورہ پروگرام قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔
\"DSC_0054\"
\"DSC_0093\"
\"DSC_0059\"
\"DSC_0100\"
\"DSC_0230\"
\"DSC_0235\"
\"DSC_0043\"

Leave a Comment