رجسٹریشن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10؍نومبر
حیدرآباد، 18 ؍اکتوبر (پریس نوٹ) : مونا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے زیر اہتمام قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) نئی دہلی کے اشتراک سے ’’تلنگانہ اوراطراف و اکناف کے کارگزار اردو صحافیوںکی صلاحیتوںکا فروغ ‘‘ کے زیر عنوان 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کا 3 تا 7؍ دسمبر 2016 انعقاد عمل میں آرہا ہے۔
پروفیسر احتشام احمد خان‘ ڈین و صدرشعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے بموجب اس ورکشاپ میں اردو صحافیوں کی صلاحیتوں کے فروغ اور صحافت میں در پیش نئے چلینجس سے نمٹنے کے علاوہ دیگر موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا ۔ ورکشاپ میں نامور صحافی حضرات کو بطور ریسورس پرسن مدعو کیا گیا ہے۔
ورکشاپ میں شرکت کے خواہش مند اردو صحافی؍اہل امیدوار اپنی درخواستیں 10 نومبر 2016 تک داخل کرسکتے ہیں۔ورکشاپ میں شرکت کے لیے کوئی رجسٹریشن فیس نہیں ہے اور چونکہ نشستیں محدود ہیں اس لیے پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر امیدوار کاانتخاب کیا جائے گا ۔ منتخبہ صحافیوں کو ڈاک / ای میل کے ذریعہ 20؍نومبر تک مطلع کیا جائے گا۔ ورکشاپ کے دوران طعام کا انتظام رہے گاجبکہ بیرون شہرسے آنے والے صحافیوں کو طعام کے علاوہ قیام اور حکومت ہند کے قواعد کے مطابق آمدورفت کے اخراجات بھی دیئے جائیں گے۔