استادڈاکٹراسلم فرخی دنیائے فانی سے کوچ کرگئے

\"13435448_10209850169636210_482018808683358797_n\"
کچھ لوگ یہ کہتے ہیں اُجالوں کا سماں ہے
ہیں صبح کے آثار مگر صبح کہاں ہے
===
مہربان ہو جائے گا وہ بے سبب ہو جائے گا
جب کبھی حکم خدا ہوگا تو سب ہو جائے گا
کراچی، اُردو ادب کے معروف محقق ، ادیب اور جامعہ کراچی کے اُستاد ڈاکٹر اسلم فرخی طویل علالت کے بعد آج 15 جون 2016ءکو دنیا ئے فانی سے کو چ کر گئے ،اُن کی رحلت ادبی دُنیا کا عظیم نقصان اور اُن کی شخصیت نا قا بل فرا موش ادبی کارناموں کی وجہ سے ہمیشہ یا د رکھی جا ئے گی ۔ہ ایک ممتاز نقاد، ٰبلند پایہ خاکہ نگار، شاعر اور سب سے بڑھ کر ایک انتہائی محبت کرنے والے استاد تھے۔ وہ 23 اکتوبر 1923 کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ڈاکٹر فرخی نے ریڈیو پاکستان پر بھی خدمات سرانجام دیں ۔
محمد احمد شاہ اورآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ با ڈی نے اس سا نحے پر ڈاکٹر اسلم فرخی کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور ان کے انتقا ل کو ادبی دُنیا کیلئے نا قا بلِ تلا فی نقصان قرا ر دیا ہے۔
مرحوم کی نمازجنازہ کل جمعرات (16 جون 2016) کو بعد نماز ظہر، مدنی مسجد، بلاک 5 ، گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی اور تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔
تصانیف و تالیف
فرمایا حضرت داتا گنج بخش نے
فرمایا حضرت غوث الاعظم نے
محمد حسین آزاد – حیات اور تصانیف حصہ دوم
گلدستۂ احباب
آنگن میں ستارے

Leave a Comment