اعظم گڑھ کی آمنہ خاتون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرنے کی مانگ

\"1466005407oldestladyintheworld\"
اعظم گڑھ: (اسٹاف رپورٹر)اعظم گڑھ کی آمنہ خاتون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اور لمکا بک آف ریکارڈس میں درج کرانے کی مانگ بڑھ رہی ہے اس کے لئے ان کے خاندان کے ساتھ سماجی تنظیمیں بھی اس سلسلے میں اپنا تعاون پیش کر رہی ہیں ۔ کیونکہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اعظم گڑھ کا نام پوری دنیا میں ایک بار پھر مشہور ہوگا۔ وجہ ہے یہاں کی رہنے والی آمنہ خاتون دنیا کی سب سے معمر خاتون ہیں۔
اطلاع کے مطابق مبارک پور علاقے میں ادےبھان پور (حسین آباد) کی رہنے والی آمنہ خاتون زوجہ علی احمد دنیا کی سب سے معمر خاتون ہیں ۔ سرکاری دستاویز کے مطابق ان کی پیدائش 3 جولائی 1899ہے۔ اس حساب سے وہ اس وقت تقریبا 117 سال کی ہیں۔ اس وقت کی ان کئی پشت ان کے سامنے ہے اور بہتوں کا ان کے سامنے انتقال بھی ہوگیا۔لیکن آمنہ خاتون ابھی بھی زندہ ہیں۔ ان کے خاندان کے لوگوں نے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کے لئے انتطامیہ سے اس سلسلے میں اقدام کرنے کی مانگ کی ہے۔
واضح ہوکہ اس سے پہلے دنیا میں سب سے معمر خاتون کے طور پر جاپان کی رہنے والی متاؤ کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھا گیا تھا جن کی115سال کی عمر میں وفات ہوچکی ہے۔ اب آمنہ خاتون کا نام دنیا کی معمر ترین خاتون کے طور پر درج ہونا چاہیے۔

Leave a Comment