الہ آباد یونیورسٹی کے شعبہ عربی و فارسی میں ’تحقیق میں دیانت داری کی اہمیت‘ پرتوسیعی لیکچر کا انعقاد

\"4.8.17\"
الہ آباد (اسٹاف رپورٹر ) الہ آباد یونیورسٹی کے شعبہ عربی و فارسی میں ’تحقیق میں دیانتداری ‘کے مو ضوع پر ایک خطبے کا انعقاد کیا گیا۔یونیورسٹی کے لائیبریرین پروفیسر بھونیشور کمار سنگھ نے اس موقعے پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جب کہ پروفیسر اوما کانت یادو نے جلسے کی صدارت کی ۔پروگرام کا آغاز محمد قاسم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔بعد ازاں صدر شعبہ ڈاکٹر صالحہ رشید نے مہمانان کا استقبال کرتے ہوئے ان کا مفصل تعارف پیش کیا نیز موضوع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر بی۔ کے۔ سنگھ نے اپنی گفتگو کے دوران طلباء کو تحقیق کے ساتھ جدید تکنیک سے واقفیت ضروری بتائی۔انھوں نے بتایا کہ تحقیقی مقالوں کی انفرادیت کو پرکھنے کے متعدد سافٹ ویر آگئے ہیں جن کے ذریعہ ذاتی کام اور مستعار اور سرقہ کی نشاندہی فوراً ہو جاتی ہے۔i urkund,shodhganga,shodhgangotrوغیرہ کا نام بتایا۔ساتھ ہی رفرینس ،ببلیوگرافی ،مآخذ و منابع درج کرنے کے طریقے پر گفتگو کی۔ انھوں نے طلبا کو تحقیق کے دوران دیانتداری برتنے کے فوائد اور بد دیانتی کے نقصانات سے آگاہ کیا۔ انٹلکچول پراپرٹی رائٹس اور کاپی رائٹ کی جانکاری دی۔صدر جلسہ پروفیسر اوما کانت یادو نے شعبہ کی سربراہ کو اتنے اہم موضوع پر خطبے کا انعقاد کرنے پر مبارکباد پیش کی اور طلباء کو تحقیق کے دوران دیانتداری برتنے کی تلقین کی تاکہ وہ ادبی سرقہ سے ہونے والی شرمندگی سے بچ سکیں۔ پروگرام کی نظامت جاوید اختر نے کی اور محمد قاسم نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر ڈاٹر نیلوفر حفیظ ،ڈاکٹر زینت رضا،ڈاکٹر عمر ، محمد اخلاق ،محمد عابد، صائمہ خاتون، سیما،ڈاکٹر عبد الرحمٰن، ڈاکٹر نعیم کے علاوہ اردو سنسکرت ہندی اور انگریزی کے ریسرچ اسکالرس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
\"IMG_20170801_152428\"

Leave a Comment