پروفیسرشہاب عنایت ملک اورڈاکٹرشہنازقادری کی مشترکہ تالیف
جموں(اسٹاف رپورٹر)وائس چانسلرجموں یونیورسٹی پروفیسرمنوج کماردھرنے پروفیسرشہاب عنایت ملک ،صدرشعبہ اُردواورڈین فیکلٹی آف آرٹس جموں یونیورسٹی اورڈاکٹرشہنازقادری صدرشعبہ اُردوایم اے ایم کالج جموں کی مشترکہ طورپر تالیف کردہ کتاب ’’اُردوادب اورمشترکہ تہذیب ‘‘کارسم اجراکیا۔اس موقعہ پرخیالات کااظہارکرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرمنوج کماردھرنے مرتبین کواہم موضوع پرکتاب ترتیب دینے کیلئے مبارکبادپیش کی۔انہوں نے کہاکہ کتاب اُردوادب میں مشترکہ تہذیب کامکمل احاطہ کرتی ہے اورمشترکہ تہذیب ہندوستان کی شناخت ہے جس کوعام کرنے کی ضرورت ہے۔کتاب شعبہ اُردومیں منعقدہ سیمینارمیں پڑھے گئے مقالات پرمشتمل ہے اس موضوع پرسیمی نارکاانعقاد نومبر2018ء میں ہواتھا جس میں ملک کے نامورمحقیقین اوراسکالرس نے اپنے مقالات پیش کیے تھے اوران ہی مقالات کوکتابی صورت میں منظرعام پرلایاگیاہے۔وائس چانسلرنے کہاکہ اہم موضوع پرشائع کتاب سے اُردوکے ریسرچ اسکالرس اورطلبامستفیدہوں گے لہذااس کتاب کوملک کی ہرلائبریری میں رکھاجاناچاہیئے۔ اس موقعہ پرڈاکٹرمحمدریاض احمد،ایسوسی ایٹ پروفیسرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی نے کہاکہ کتاب نہایت ہی اہم موضوع پرہے ۔انہوں نے مرتبین پروفیسرشہاب عنایت ملک اورڈاکٹرشہنازقادری کی کاوشوں کوسراہااورکہاکہ یہ اُردوادب میں اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے اوراس موضوع پراس سے پہلے کوئی کام نہیں ہواہے۔574صفحات پرمشتمل کتاب میں 100سے زائدتحقیقی مقالے شامل ہیں اورمقالہ نگاروں میں ملک کے نامورادباء اورمحققین شامل ہیں جن میں ڈاکٹرتقی عابدی،پروفیسرصغیرافراہیم، پروفیسرخواجہ اکرام الدین،پروفیسراسلم جمشیدپوری،پروفیسرضیاء الرحمن ،ڈاکٹرچمن لال،ڈاکٹرعبدالرشید منہاس، ڈاکٹرفرحت شمیم، ڈاکٹرآصف ملک،ڈاکٹرمشتاق حیدر، ڈاکٹرکوثررسول ودیگران شامل ہیں۔کتاب کوعالمی شہرت یافتہ ادیب وشاعرڈاکٹرتقی عابدی کے نام منسوب کیاگیاہے۔کتاب کوقاسمی کتب خانہ تالاب کھٹیکاں جموں نے شائع کیاہے۔ اس دوران تقریب میں ڈاکٹرچمن لال ،ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس، ڈاکٹرفرحت شمیم اورقاسمی کتب خانہ کے مالک لطف الرحمن آزادبھی موجودتھے۔تقریب کااہتمام شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی نے کووڈ۔19 کے پیش نظرانتظامیہ کی طرف سے وضع کردہ سماجی فاصلے کے قواعدکے مطابق کیاگیا۔واضح رہے کہ پروفیسرشہاب عنایت ملک نے اس کتاب سے پہلے تقریباً دودرجن سے زیادہ کتابیںتصنیف وتالیف کی ہیں اورسینکڑوںقومی اوربین الاقوامی سیمی ناروں میں شرکت کی ہے جبکہ ڈاکٹرشہنازقادری نے بھی اب تک دس کتابیں تصنیف وتالیف کی ہیں۔