اُردو یونیورسٹی میں 5نومبر سے یوم آزاد تقاریب کا آغاز

قومی یوم تعلیم کے سلسلہ میں مختلف تعلیمی، ادبی اور ثقافتی پروگرامس کا اہتمام
\"\"
حیدرآباد، اکتوبر (اسٹاف رپورٹر) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے سلسلے میں یوم آزاد تقاریب کا 5 تا 15 نومبرشایانِ شان انداز میں انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت ہند نے مولانا آزاد کی یوم پیدائش کو قومی یوم تعلیم قرار دیا ہے۔
جناب انیس اعظمی، صدر نشین یوم آزاد تقاریب کے بموجب افتتاحی تقریب 5 نومبر کو مانو ماڈل اسکول، فاطمہ نگر، وٹے پلی، فلک نما، حیدرآباد میں صبح 10 بجے منعقد ہوگی۔ جناب شاہنواز قاسم، آئی پی ایس، چیف ایگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ، ریاست تلنگانہ، مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر کفیل احمد، پرنسپل ماڈل اسکول افتتاحی پروگرام کے کوآرڈینیٹر ہیں۔ اسی دن دوپہر دو بجے ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں ’بیت بازی‘ مقابلے اور 2:30 بجے پالی ٹیکنک بلڈنگ میں ”مولانا آزاد تصویری نمائش“ کا اہتمام کیا جائے گا۔ جناب محمد امتیاز عالم ، ریسرچ آفیسر آئی ایم سی اور ڈاکٹر محمد فریاد، پروگرام کو آرڈینیٹر این ایس ایس بالترتیب ان دونوں پروگراموں کے کو آرڈینیٹر ہیں۔ 6 نومبرکو سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں صبح 10بجے تحریری مقابلے منعقد ہوں گے۔ اس کے کوآرڈینیٹر جناب مصباح الانظر، اسسٹنٹ پروفیسر ، سی پی ڈی یو ایم ٹی ہیں۔ 6 نومبریونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں 11بجے دن خون کا عطیہ کیمپ منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر محمد فریاد پروگرام کو آرڈینیٹر این ایس ایس اور ڈاکٹر ایم کے انصاری، میڈیکل آفیسر کیمپ کے کوآرڈینیٹرس ہیں۔ اسی دن ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں دوپہر 2.30بجے کوئز مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد افروز عالم، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ تعلیم و تربیت اس کے کو آرڈینیٹر ہیں۔ 8 نومبر کو ڈی ڈی ای آڈیٹوریم، صبح 9.30 بجے مولانا آزاد یادگاری خطبہ ہوگا۔ پروفیسر ظفر احمد صدیقی‘ شعبہ اردو، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ”مولانا ابوالکلام آزاد: ایک نابغہ¿ روزگار شخصیت“ کے زیر عنوان لکچر دیں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، صدارت کریں گے۔ جناب انیس اعظمی، صدر نشین ، یوم آزاد تقاریب کمیٹی ،کو آرڈینیٹر ہوں گے۔9 نومبر کو این ایس ایس آفس، 4.00بجے دن اوپن ائیر آڈیٹوریم میں آزاد واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ شام 6.00 بجے ڈرامہ ”اُمنگ“ منعقد ہوگا۔ 15 نومبر کو اوپن ائیر آڈیٹوریم میں شام 6.00 بجے طلبہ کا ہمہ رنگ ثقافتی پروگرام ”رنگ ترنگ“ منعقد ہوگا۔ دونوں پروگراموں کے کو آرڈینیٹر جناب معراج احمد ہوں گے۔

Leave a Comment