اُردو یونیورسٹی ٹیچرس اسوسئیشن کے انتخابات ، ڈاکٹر جنید ذاکر تیسری مرتبہ صدر منتخب

\"184752_188415114527635_4621901_n\"

حیدرآباد،8؍ اکتوبر (اسٹاف رپورٹر) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں آج مانو ٹیچرس اسوسئیشن (مانوٹا) کے نویں انتخابات منعقد ہوئے۔ صدر نشین الیکشن کمیٹی پروفیسر نجم الحسن نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد جنید ذاکر، اسسٹنٹ پروفیسر ترجمہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔ یہ تیسرا موقع ہے جب ڈاکٹر جنید ذاکر مانوٹا کے صدر بنے ہیں۔ انہوں نے جملہ 174 ووٹ حاصل کیے۔ اس سے قبل 2011-12 اور 2012-13 میں بھی وہ صدر منتخب ہوچکے ہیں۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر ملک ریحان احمد (اسسٹنٹ پروفیسر نظامت فاصلاتی تعلیم)، 171 ووٹ ، نائب صدر، جناب محمد شہیر زماں (اسسٹنٹ پروفیسر پالی ٹیکنیک)، 144ووٹ، جنرل سکریٹری، ڈاکٹر بونتھو کوٹیا (اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹکنالوجی)، 165 ووٹ، جوائنٹ سکریٹری (پبلسٹی) اور جناب سعادت شریف (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ کامرس)، 160 ووٹ ، جوائنٹ سکریٹری (آرگنائزنگ) منتخب ہوئے۔ خازن کے عہدہ کے لیے ووٹوں کی دوبارہ گنتی جاری ہے۔
ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر اور ڈاکٹر شکیل احمد، رجسٹرار نے منتخبہ امیدواروں کو مبارکباد دی۔
انتخابات کے انعقاد میں ڈاکٹر ایچ علیم باشا، صدر شعبۂ طبیعیات، ڈاکٹر ثمینہ باسو، جناب شمس عمران نے اراکین کی حیثیت سے انتظامات میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر سبھاش الہا (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ ریاضی)، جناب محتشم پاشاہ قادری (شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیش ٹکنالوجی) کو آپٹیڈ ممبرس تھے۔ جناب سید وسیم راجا نے تکنیکی معاون تھے۔

Leave a Comment