آل انڈیااُردومشاعرے کاانعقاد16 دسمبرکوہوگا:پروفیسرشہاب

شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی اورریاستی کلچرل اکادمی کے اشتراک سےآل انڈیااُردومشاعرے کاانعقاد16 دسمبرکوہوگا:پروفیسرشہاب
\"\"
جموں//(اسٹاف رپورٹر)شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی اورریاستی کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے 16 دسمبر کوشام 5 بجے برگیڈیئرراجندرسنگھ آڈیٹوریم میں ’’آل انڈیااُردومشاعرہ ‘‘کااہتمام کیاجارہاہے جس میں ملک کی مختلف ریاستوں کے نامورشعراء کرام اپناکلام پیش کرکے شرکاء کومحظوظ کریں گے۔اس سلسلے میں میڈیاکوجانکاری دیتے ہوئے صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی اورڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسرشہاب عنایت ملک نے کہاکہ شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی ،ریاستی کلچرل اکیڈمی کے باہمی اشتراک سے ’آل انڈیااُردومشاعرہ‘کااہتمام 16 دسمبرکوشام پانچ بجے کررہاہے جس میں ڈائریکٹرمحکمہ اطلاعات ڈاکٹرسحرش اصغرمہمان ذی وقارہوں گی اوراس موقعہ پر جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرمنوج کماردھر مہمان خصوصی کے فرائض انجام دیں گے۔انہوں نے کہاکہ مشاعروں کی روایت کوجموں وکشمیرمیں مزیدفروغ دینے کے سلسلے میں ریاستی کلچرل اکیڈمی اورشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی ماضی کی طرح اس باربھی باہمی اشتراک کررہے ہیں۔پروفیسرشہاب ملک نے کہاکہ مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعراء کرام میں عرش صہبائی ،پرتپال سنگھ بیتاب ، جاویدملک زادہ ، شمس تبریزی ،عباس رضانیئر، ضمیراحمد ضمیر، بلراج بخشی ، شفق سوپوری، سبت ِرضوی ، پرویزملک،توصیف تابش ، عادل بھدرواہی، ڈاکٹر مولابخش،سنیتارینہ ،ستارسنگھ ودیگران شامل ہیں۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ مشاعرے میں شرکت کرکے مشاعروں کی روایت کوفروغ دینے میں اپنارول اداکریں۔
\"\"

Leave a Comment