ایم جی آئی ماریشس میں بین الاقوامی سیمینار کا آغاز

\"image3\"
ماریشس(اسٹاف رپورٹر)شعبہ اردو ، مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ میں آج ایک پر وقار تقریب میں علامہ اقبال پر بین الاقوامی سیمنار کا آغاز کیا گیا۔اس موقعے پر،ڈاکٹر آصف علی محمد ہیڈ آف اردوایم جی آئی نے اپنے استقبالیہ خطبے میں ہندستان اور پاکستان سے تشریف لائے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔بعد ازاں سیمنار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور اراکین انتظامیہ کا ان کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ ،مسز سوریا گیان، ڈائرکٹر جنرل ایم جی آئی آرٹی آر نے سیمنار کا افتتاح کرتے ہوئے اقبال کی شاعری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اقبال ایسے شاعر ہیں جنہیں ہم الگ الگ خانوں میں نہیں رکھ سکتے وہ ایک آفاقی شاعر تھے جو بڑے فلسفی بھی تھے۔ اردو اسپیکنگ یونین کی جانب سے ڈاکٹر صابر گوڈر نے اپنی تقریر میں اقبال کو ایک ایسا شاعر قرار دیا جن کو ساری دنیا اپناشاعر کہتی ہے۔
پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، نئی دہلی، نے اپنی افتتاحی تقریر میں اقبال کی شاعری کے مختلف جہات پر روشنی ڈالی انھوں نے اقبال کی شاعری میں انسانی عظمت کے پہلو پر روشنی ڈالی۔ اس افتتاحی پروگرام میں مسٹر میتھو چیئر مین ایم جی آئی ، آر ٹی آر ،ڈاکٹر مسز کنجل رجسٹرارامسٹر موری ڈائرکٹر اسکولنگ ،ڈاکٹرچیمن ہیڈ آف انڈین اسٹڈیز ، موجود رہے۔ آبیناز جان علی نے اس نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ آخر میں ڈاکٹر آصف نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
چائے کے وقفے کے بعد پروگرام کا پہلا اجلاس شروع ہوا جس کی صدارت پروفیسر خواجہ اکرام نے کی اس سیشن میں پاکستان سے تشریف لائے جناب فہیم ارشد ، اقبال اکیڈمی پاکستان نے اقبال کی شخصیت کے چند پہلو کے عنوان سے مقالہ پڑھا اور اقبال پر سائبر میڈیا میں ہورہی اقبال اکیڈمی کا تعارف بھی کرایا۔ اس کے بعد ایم جی آئی میں تدریس کے فرائض انجام دے رہی محترمہ زینب جمن نے اقبال کی شاعری میں عشق رسول کے عنوان سے اپنا مقالہ پیش کیا۔ آخر میںپرفیسر سید شفیق احمد اشرفی ،خواجہ معین الدین اردو عربی فارسی یونیورسٹی لکنھو نے اپنا مقالہ اقبال اور فیض کے چند اشتراکی پہلو کے عنوان سے مقالہ پیش کیا ۔ مقالات کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ بہت دلچسپ رہا جس میں سامعین نے طرح طرح کے سوالات قائم کیے ۔ آخر میں ان تمام مقالات اور سوالات کی روشنی میں صدراتی خطبہ پیش کیا ۔پروفیسر خواجہ اکرام نے اقبال کی شاعری میں عشق رسول اور تصور عشق کے علاوہ اقبال کی شاعری میں استعاراتی نظام پر پر مغز گفتگو کی۔

\"image5\"
\"image1\"

Leave a Comment