برہانپور میں \”فاضل ا نصاری :فن اور شخصیت \”پر 30 /ستمبر کو سیمینار کا انعقاد

\"\"

برہانپور،26؍ستمبر(مہ لقہ انصاری)فاضل اردو لٹریری اینڈیلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے سیکریٹری ڈاکٹر اسرار اللہ انصاری نے بتایاکہ برہانپور کے مرحوم استاد شاعر فاضل انصاری کی فن اور شخصیت پر ان کی تنظیم اور سیواسدن کالج کے شعبۂ اردو وفارسی کے اشتراک سے یک روزہ سیمینار کاانعقاد 30ستمبر اتوار کو صبح 10بجے سیواسدن کالج میں کیاگیاہے ۔اس موقع پرڈاکٹر عارف انصاری کی مرتب کردہ ” برہانپور کی اردو شاعری پردبستان لکھنؤکے اثرات”نامی کتاب کابھی اجراء کیاجائے گا ۔اس پروگرام کاافتتاح سیواسدن کالج کی چیئرمین محترمہ تاریکاویریندرسنگھ ٹھاکر کے دست مبارک سے ہوگا۔پروگرام میں استاد مخدوم جابربرہانی،ہنس مکھ زری والااور ڈاکٹر ایس ایم طارق مہمان خصوصی ہوں گے۔سیمینار میں پروفیسر مختار شمیم (بھوپال )،پروفیسر اشفاق انجم (مالیگائوں)،پروفیسر غلام حسین (اُجین)،معین الدین عثمانی (جلگائوں )،ڈاکٹر عثمان انصاری ، ڈاکٹر سجاد جعفری ،ڈاکٹر وسیم افتخار انصاری (گوالیار)،پروفیسر وسیم انور (ساگر)،ڈاکٹرمحمد راغب دیشمکھ (کھام گاوں)،ڈاکٹر محمد صادق سیہور،ڈاکٹر نصرت سلطانہ (گوالیار)،ڈاکٹر ساجد علی قادری (دھولیہ )،ریاست علی ریاست ، ڈاکٹر نارائن پاٹیدار(جائورہ )ڈاکٹر شہزادانجم علیگ، ڈاکٹر ناظمہ پروین کھنڈوہ ،ڈاکٹر شبانہ نکہت ،الطاف انصاری ،سمیت دیڑھ درجن اسکالرس کو مقالہ پڑھنے کیلئے مدعو کیاگیاہے ۔سیمینار کا انعقاد ڈاکٹر اسرار اللہ انصاری اور ڈاکٹر ایس ایم شکیل کی نگرانی میں منعقد ہونے جارہا ہے۔
فاضل اردولٹریری سوسائٹی کے اراکین اورعہدے داران نے اہل ذوق حضرات سے اس سیمینارمیں شرکت کرکے سیمینار کوکامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔
\"\"
\"\"

Leave a Comment