”خطوط نگاری ۔ماضی،حال اورمستقبل ‘ ‘
جموں//(اسٹاف رپورٹر ) شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کی جانب سے 26اور27اکتوبر 2017 کوپروفیسرگیان چندجین سیمینارہال جموں یونیورسٹی میں دوروزہ بین الاقوامی سیمینار’بعنوان ”خطوط نگاری ۔ماضی،حال اورمستقبل “کاانعقاد کیاجارہاہے ۔یہ معلومات یہاں جاری پریس بیان میں صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک جوکہ سیمینارکے ڈائریکٹربھی ہیں نے دی۔ انہوں نے بتایاکہ دوسالوں کے دوران شعبہ اُردویونیورسٹی کی جانب سے اہمیت کے حامل موضوع پر یہ تیسرابین الاقوامی سیمینارمنعقدکیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ سیمینارکاافتتاح ریاستی وزیراعلیٰ کے صلاحکارپروفیسرامیتابھ متوکریں گے جبکہ پروفیسرآرڈی شرماوائس چانسلرجموں یونیورسٹی صدارتی خطاب پیش کریں گے۔پروفیسرشہاب ملک نے کہاکہ سیمینارکی اہم خصوصیت ڈاکٹرتقی عابدی جوکہ اُردودُنیاکے نامورادیب وشاعرہیں کاکلیدی خطبہ ہے ۔اس سیمینارمیں شرکت کےلئے مصر، کنیڈااورایران کے علاوہ ہندوستان اورریاست کے قدآور شعراءوادباشرکت کریں گے۔پروفیسرشہاب عنایت ملک نے کہاکہ سیمینار میں چاراکیڈمک اجلاس ہوں گے جن میں سے دو میں موضوع سے متعلق16 مقالات پڑھے جائیں گے جن کوبعدمیں کتابی صورت میں شامل کیاجائے گاتاکہ نئی نسل استفادہ کرسکے۔ سیمینارمیں اُردوکے جن قدآورشعراءوادباکی شرکت متوقع ہے ان میں پروفیسرصغیرافراہیم، پروفیسرعلی جاوید، پروفیسرخواجہ اکرام ،پروفیسرشفیق اشرفی ،پروفیسرمسعودسراج،پروفیسر عارفہ بشرا ، پروفیسر شہپر رسول، ڈاکٹرآصف ملک علیمی، ڈاکٹرجاویدمغل، ڈاکٹرعاشق چوہدری، ڈاکٹرایس ایم شفیع ، ڈاکٹراعجازحسین شاہ،ڈاکٹرراغب دیشمکھ، ڈاکٹرشہنازقادری وغیرہ شامل ہیں ۔سیمینارکے دوران شامِ غزل اورشامِ افسانہ کاانعقاد بھی کیاجائے گا۔