جامعہ عثمانیہ میں صدی تقاریب۔دوروزہ بین الاقوامی سیمیناراورہمہ لسانی مشاعرے کا انعقاد

پروفیسر ایس اے شکور ،صدر شعبہء اردوآرٹس کالج معید جاوید اور صدر شعبہ ء اردو،ویمنس کالج کوٹھی محمد نذیر احمد صدی تقاریب کی تیاریوں میں مصروف

صحافیوں ،محبان اردواور سماج کی سرکردہ شخصیات میں ایوارڈ س کی تقسیم

\"slide1\"

حیدر آباد(اسٹاف رپورٹر)جامعہ عثمانیہ صدی تقاریب کے ڈائرکٹر محمد نذیر احمد کی اطلاع کے مطابق عثمانیہ یونیورسٹی صدی تقاریب کے ضمن میں 7 اور 8دسمبر 2017 ء کو منتخب موضوعات” سلا طین دکن اور اردو زبان و ادب کا فروغ اور 1857ء کے بعد مطبوعہ صحافت”پردوروزہ بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ 7 دسمبر کو ویمنس کالج کوٹھی میں 10:30 بجے افتتاحی اجلاس عمل میں آئے گا ۔جس میں وزیر تعلیم کڑیم شری کی آمد متوقع ہے ۔ پروفیسر مظفر علی شہ میری وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحق یونی ورسٹی کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔جب کہ جناب سلیم فاروقی بانی اردو اکیڈیمی جدہ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ خطابات کے فوری بعد صحافیوں ، محبان اردو اور سماج کی سرکردہ شخصیات میں ایوارڈس کی تقسیم عمل میں آئے گی ۔ ظہرانے کےفوری بعد مذکورہ موضوعات پر مقالے پیش کیے جائیں گے ۔
8/دسمبر کو عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج میں10:30 بجے عالمی شہرت یافتہ محقق و نقاد پروفیسر مولا بخش اسؔیر” بلقیس بیگم میموریل سالانہ لکچر ” کے ضمن میں بعنوان ” آصف سابع میر عثمان علی خان کی دانشوری اور عثمانیہ یونی ورسٹی کی ملی و قومی خدمات” پرخصوصی لکچر دیں گے ۔ اس موقع پر سیمینار میں شریک ملک وبیرون ملک کے دانشور ، سماج کی سرکردہ شخصیات ، مشاہیرادب ، صحافیوں اور اساتذہ کی کثیر تعداد جامعہ عثمانیہ کے ” تدریسی اور تعلیمی بہران “پر ممتاز نقاد و دانشور پروفیسر مولابخش اسیرؔ کی قیادت میں حکومت تلنگانہ کو ایک قرار داد پیش کرے گی ۔ لکچر کے فوری بعد سیمینار کی کاروائی چلائی جائے گی ۔نماز جمعہ اور ظہرانے کے بعد سیمینار کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ بعد مغرب ویمنس کالج کوٹھی دربار ہال میں پروفیسر مظفر علی شہ میری کی زیرِ صدارت” ہمہ لسانی” مشاعرے کا اہتمام کیا جائے گا ۔ اس مشاعرے میں بحیثیت مہمانان خصوصی پروفیسر ایس اے شکور کے علاوہ خطیب رفعت اللہ رفعت” نیویارک” سے شرکت کریں گے ۔ صدی تقاریب میں ملک و بیرون ملک سے محبان اردو ، سماج کی سر کردہ شخصیات اور مشاہیر ادب کی شرکت متوقع ہے ۔ محبان اردو سے درخواست کی جاتی ہے کہ صدی تقاریب میں شرکت کرتے ہوئے مادرِ علمیہ جامعہ عثمانیہ اور اردو زبان و ادب سے محبت کا ثبوت دیں ۔
\"1504072004cccgh\"

Leave a Comment