FOSSفری اینڈ اوپن سورس سوفٹ ویئر، فری نالج، اردو ویکیپیڈیا، اردو اور جدید، آزاد اور مفت سوفٹ ویئرس پر گفتگو
ممبئی :۔(ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ)
نشریات : آل انڈیا ریڈیو اردو سرویسیز، نئی دہلی
تاریخ : 13-03-2015رات 10-00بجے اور پھر 14-03-2015کے دوپہر 3-00بجے
جناب احمد نثارؔ پونہ کی گفتگو کا پروگرام آل انڈیا ریڈیو اردو سرویسیز، نئی دہلی پر بروز جمعہ۱۳؍مارچ رات دس بجے اور سنیچر ک۱۴؍ مارچ کے روز نشر کیا جائے گا۔ ڈاکٹر رضا، آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی نے، جناب احمد نثار ؔ سے گفتگو کی۔ احمد نثارؔ ، آندھرا پردیش کے ضلع چتور سے ہیں، فی الحال شہر پونہ میں مقیم ہیں۔ اردو اور جدیدسائنس اور ٹیکنولوجی کو ساتھ ساتھ لے کر چلنے کے لئے ضروری منصوبے اور تجاویز پیش کرتے ہوئے اس تحریک میں سرگرم بھی ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا انڈیا کمیونیٹی کے قومی کنوینر، سماجی سائنسدان اور ایک اچھے شاعر بھی ہیں۔گفتگو کا موضوع: FOSS, FREE SOFTWARE, OPEN SOURCE اور مفت معلومات کی فراہمی اور اردو احباب کا کردار۔ف او یس یس (FOSS)ایک تحریک ہے ، جس کے بانی ریچرڈ سٹالمن ہیں۔جس کا مقصد مفت اورآزاد سوفٹ ویئر عوام کو فراہم کرناہے۔ لائسنس فری سوفٹ ویئر، کاپی رائٹ فری سوفٹ ویئر کی تحریک، جو پروپرائٹر شپ فری سوفٹ ویئر پر زیادہ زور دیتی ہے۔ کمپیوٹر، گوگل، اور دیگر گیڈجس پر اردو زبان کا استعمال، اردو احباب کا اس ضمن کیا کردار ہونا چاہئے، اور سوفٹ ویئر کون اور کیسے فراہم کر سکتے ہیں۔ اس طریقہ کار میں کیا اہم مراحل ہیں اور ان مراحل کو سَر کرنے کے لیے کیا اقدامات ضروری ہیں۔ اس پر سرسری گفتگو آپ سُن سکتے ہیں۔ان موضوعات کے ساتھ ساتھ اردو ویکیپیڈیا کے متعلق کسی کو کچھ سوال پوچھنی ہیں تو اپنے سوالات اس ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ای میل : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in