جواہر لعل نہرو یونیورسٹی دہلی میں ترکی کے طالب علمو ں کا پر تپاک خیر مقدم

\"IMG_0090\"

نئی دہلی (اسٹاف رپورٹر )ہندستانی زبانوں کا مرکز ، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں آج ترکی سے آئے ہوئے طلبہ وطالبات کے لیے استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر اطہر فاروقی شریک رہے ۔ ا ن کے علاوہ ڈاکٹر اختر حسین اور ڈاکٹر توحید خان اور بڑی تعداد میں جے این کے طلبہ و طالبات موجود تھے ۔ پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نےترکی سے آئے طلبہ وطالبات کا صمیم قلب سے استقبال کیا۔ساتھ ہی ترکی کے دورے سے واپس آئے ہندوستانی زبانوں کا مرکز،جواہر لعل نہرو نیورسٹی ،نئی دہلی کے ریسرچ اسکالر کا بھی استقبال کیا ۔واضح ہو کہ اس اشتراک کا پروگرام پروفیسر خواجہ اکرام اور پروفیسر خلیل طوق آر کی کوششوں سے عمل میں آیا، اس کے علاوہ گسام کے اراکین کی عملی کوششیں بھی قابل ستائش ہیں ۔ایک مہینے قبل جے ،این،یو کے ریسرچ اسکالر حکومت ترکی اور گسام کے مہمان تھے ،اس کامیاب سفر کے لیے ہم تمام افراد گسام اور حکومت ترکی کے مشکور ہیں۔گسام کی طرف سے پانچ ریسرچ اسکالر ہندوستان کے دورے پر ہیں اس تعلیمی او ر ثقافتی دورے کا مقصد ترکی اور ہندستان کے درمیان ادبی ، تہذیبی اور ثقافتی روابط کو بحال کرنا ہے۔
پروفیسر اختر حسین نے اپنی تقریر میں پروفیسر خواجہ اکرام کی ان کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ واقعی سفیر اردو ہیں جن کی وجہ سے اردو ممالک کے درمیان تعلقات استوار ہورہے ہیں ۔مہمان خصوصی ڈاکٹر اطہر فاروقی نے ترکی کے طالب علموں کا استقبال کرتے ہوئے اردو کی صورتحال پر گفتگو کی اور طالب علموں کے اس ادبی اور تہذیبی سفر کواردو کے لیے فال نیک بتایا ۔
ترکی کے طالب علم فاطمہ چلیک ، احسان التینتاس ، ہارون اخدمش، نازیہ زینب اور عائشہ المز نے اس موقعے پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہندستان سے اپنی محبتوں کا ذکر کیا اور اردو زبان ، ہندستانی تہذیب کو قریب سے دیکھنے کو اپنے لیے ایک خوشگوا ر تجربہ بتایا۔ہندستانی زبانوں کا مرکز کے چیر مین پروفیسر انورپاشا نے اپنی آفس میں ان کا پُر جوش استقبال کیا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
\"IMG_0029\"
\"IMG_0042\"

Leave a Comment