خواجہ اکرام الدین‘ پروفیسر ارتضیٰ کریم ،غضنفر‘ انور پاشا‘ علیم صبا نویدی اور ریاض عظیم آبادی کو ایوارڈ تفویض

ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین کو بہار اردو اکادمی کا ایورڈ برائے اردو ادب \”قاضی عبد الودود\” ایوارڈ تفویض
بہار اردو اکادمی کے کار گزار صدر کے ہاتھوں سند، مومنٹو اور ایک لاکھ روپے سے نوازا گیا
اردو حلقہ میں خوشی کی لہر
\"12705714_10208533425801582_2046065006225859788_n\"
پٹنہ:۔ بہار اردو اکادمی کی جانب سےآج مقامی اے این سنہا انسٹی ٹیوٹ میں ہونے والی دوروزہ کانفرنس بعنوان ’’اردو زبان وادب: موجودہ عالمی تناظر‘‘ کا افتتاح بعد نماز جمعہ ساڑھے تین بجے افتتاح ہوا۔ اس کانفرنس کا افتتاح ڈاکٹر عبد الغفور وزیر محترم محکمہ اقلیتی فلاح حکومت بہا رکے ہاتھوں ہوا۔ اس موقع پر پروگرام کی صدارت نائب صدر اکادمی جناب سلطان اختر اور پرو فیسر اعجاز علی ارشد وائس چانسلر مولانا مظہرالحق عربی و فارسی یو نیور سیٹی اپنے استقبالیہ اور تعارفی کلمات پیش کئے۔
اس افتتاحی اجلاس میں امریکہ ، ترکی اتور ایران سے تشریف لانے والے ارباب دانش، جنا ب ضامن جعفری ، پروفیسر خلیل طوق آراور ڈاکٹر وفا یزدان منش کے علاوہ پروفیسر ارتضیٰ کریم (دہلی) اور ماریشس سے آنے والے مہمان ڈاکٹر آصف علی محمد اپنے پرمغز خطابات سےنوازا۔
عالمی کانفرنس کے اس افتتاحی اجلاس میں حسب روایت شمع افروزی اور مہمانوں کے لئے گل پیشی بھی ہوئی اور انہیں مومنٹو اور اسناد سے نوازا گیا۔ اس موقع پر وزیر محترم کے ہاتھوں پروفیسر ارتضیٰ کریم‘ خواجہ اکرام الدین‘ غضنفر‘ انور پاشا‘ علیم صبا نویدی اور ریاض عظیم آبادی وغیرہ کو ’’اکادمی ایوارڈ‘‘ دیئے گئے۔ سکریٹری اکادمی مشتاق احمد نوری نے کہا کہ بہت جلد ایک شاندار تقریب کا انعقاد کرکے اکادمی مزید ایوارڈ کی تقسیم کا عمل پورا کرے گی۔آج کا یہ پروگرام پوری طرح کامیابی سے ہم کنار ہوا اور اس کی مسلسل ستائش ہوتی رہی۔
\"12715431_10208533424761556_390877243608340026_n\"
\"942854_10208533425361571_3286811312053337306_n\"
\"12744077_10208533426801607_2408280349331465804_n\"

Leave a Comment