دوسرا نیشنل منظر کاظمی فکشن ایوارڈ خورشید حیات کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔ڈا کٹر اسلم جمشید پوری

میرٹھ22؍ جولائی2016ء/شعبۂ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی، میرٹھ کے ذریعے معروف جدید افسا نہ نگار ڈا کٹر منظر کا ظمی کی یاد میں دیا جانے والا دوسرا نیشنل منظر کاظمی فکشن ایوارڈ موجو دہ عہد کے ممتاز افسا نہ نگار محترم خورشید حیات کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔خورشید حیات\"khursheed جدید اسلوب کے حامل اہم افسا نہ نگار ہیں۔2000ء میں ان کا پہلا افسا نوی مجمو عہ’’ایڈز‘‘ منظر عام پر آ یا تھا۔ عنقریب ان کا دوسرا مجمو عہ شا ئع ہو نے والا ہے۔ خورشید حیات فکشن کی تنقید کا ہی اہم نام ہیں۔ ان کی تنقید کو’’تخلیقی تنقید‘‘ کے زمرے میں رکھا جاتا ہے۔
صدر شعبۂ اردو ، ڈا کٹر اسلم جمشید پوری نے پریس کو اطلاع دیتے ہو ئے بتایا کہ مذکو رہ ایوارڈ شعبۂ اردو کے14؍ ویں یوم تاسیس کے مو قع پر12؍ اگست2016ء کو ایک جلسے میں دیا جا ئے گا۔ اس مو قع پر یونائیٹڈ پرو گریسیو تھیٹر ایسو سی ایشن اور شعبۂ اردو کے اشتراک سے ایک ڈرا ما’’ ایک تھا گدھا‘‘ بھی اسٹیج کیا جا ئے گاجس میں مرکزی کردار شعبۂ اردو کے طا لب علم شا داب علی نے ادا کیا ہے۔

Leave a Comment