سماجی و اصلاحی کتاب ــ’’شمعِ فروزاں ‘‘ کا کامیاب رسم ِ اجراء

\"Dr
ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ

\"12801682_1226342237393459_3787555607087189019_n\"
ممبئی ۔مصنفہ محترمہ فیروزہ تسبی ( بنت لالہ میاں) جن کے آج کئی سالوں سے سماجی و اصلاحی مضامین مختلف اردو اخبارات میں شائع ہوتے رہتے ہیں ۔ محترمہ فیروزہ تسبی صاحبہ کی سماجی و اصلاحی مضامین پر مشتمل کتاب ’’ شمعِ فروزاں ‘‘ کا رسم اجرا 26مارچ 2016شام ۷ بجے انجمن اسلام کریمی لائبریری ہال میں ہوا۔ اس تقریب کی صدارت جناب ظہیر قاضی صاحب نے ادا کی۔رسم اجرا کی اس تقریب کے موقع پر عوام کا جم غفیر تھا ، اور سامعین تقریب کے اختتام تک موجود رہے۔ رسم اجرا ء کی ابتداء۸ سالہ بچی حمیرہ مشرف کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی ۔آئے ہوئے معزز مہمانان کااستقبال و اعزاز گلہائے عقیدت اور خوبصورت مومینٹو کے ذریعے کیا گیا۔پروفیسر اعجاز راوت نے کتاب کے متعلق اپنے زریں خیالات پیش کئے۔’’شمعِ فروزاں ‘‘ کتا ب کا رسم اجراء جناب مشتاق انتولے صاحب کے دست مبارک سے ادا کیا گیا ۔مالیگاؤں سے تشریف لائے اعزازی مہمان ادیب و شاعر،ایڈیٹر،افسانہ نگار جناب طاہر انجم صدیقی صاحب نے کتاب کے متعلق اپنے خیالات پیش کئے۔کتاب کی تقریض جناب اقبال کوارے صاحب پیش کیں۔ اردو ساہتیہ اکادمی کے سابق چیئرمن جناب خورشید احمد صدیقی صاحب نے محترمہ فیروزہ تسبی اور ان کے خاوند جناب فدا حسین تسبی صاحب کا اعزازپھول اور شال پیش کر کے کیا ۔موصوف نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک بہترین سماجی اصلاحی کتاب ہے جسے ہر گھر میں رہنا ضروری ہے ،موصوف نے مزید کہا کہ ان کے تمام مضامین سے متاثر ہو کر ہی ہم نے ۲۰۱۰ کے ہارون رشید علیگ ایورڈ کے لئے ان کو منتخب کیا اور مزید ہم نے محترمہ فیروزہ تسبی کے مضامین کے پیش نظر ان کا ساہییہ اکادمی کے راجیہ ایوارڈ کے لئے بھی انتخاب کیا۔بعد ازاں جناب مشتاق انتولے صاحب نے کتاب کے متعلق سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیاب کا ہر مضمون ایک درس ہے۔ آخر میں محترمہ فیروزہ تسبی نے اپنے ان خیالوں کو پیش کیا کہ وہ کس طرح ان مقام تک پہنچی ہیں جہاں وہ آج کھڑی ہیں ۔انھوں نے مزید بتایا کہ ان کی بے ساختہ فطرت نے ہی ان سے برائی کے خلاف لکھنے کا جذبہ ان میں پیدا کیا۔کسی بھی برائی کو ختم کرنے کے لئے دینی و اسلامی اخلاقی تعلیم ضروری ہے۔آخر میں آئے ہوئے تمام مہمانان و سامعین کا شکریہ ادا کیا۔بعد صدر جلسہ جناب ظہیر قاضی نے کتاب اور رسم اجرا کی شاندار اور کامیاب تقریب پر اپنے تعریفی خیالات وتاثرات پیش کئے ۔پروگرام بحسن خوبی و کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔

Leave a Comment