سیوا سدن کالج، برہانپور ،مدھیہ پردیش ریاست میں دو روزہ قومی سیمینار کا کامیاب انعقاد

\"NEWS

برہان پورمدھیہ پردیش ۔یونیورسٹی گرانٹ کمیشن، نئی دہلی کے تعاون سے شعبہ اردو فارسی کے زیر اہتمام دوروزہ قومی سیمینار بعنوان تحریک آذادی اور اردو ادب“ کا انعقاد 21اور 22 اگست کو کیا گیا۔اس سیمینار میں شعبہ اردو فارسی کے صدر اور سیمینار کے کنوینر جناب ڈاکٹر ایس ایم شکیل کے مضامین کا مجموعہ \” گنجِ سربستہ“ کا اجراءبھی عمل میں آیا۔اس سیمینار کے افتتاحی اور رسمِ اجراءتقریب کی صدارت سیوا سدن ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب ٹھاکر وریندر سنگھ نے کی اور مہمانانِ خصوصی ریاستی وزیر کا درجہ حاصل، ایم پی مدرسہ بورڈ کے صدر پروفیسر سید عماد الدین اور سابق ایم ایل اے برہانپور جناب حمید قاضی تھے۔کلیدی خطبہ مشہور صحافی اور روزنامہ انقلاب ممبئی کے مدیر اعلیٰ جناب شاہد لطیف اور خصوصی خطبہ صحافی، شاعر، ناظم اور ای ٹی وی اردو کے صحافی ڈاکٹر مہتاب عالم نے دیا ۔اس موقع پر سیکر یٹری جناب ہنس مکھ لال اور پرنسپل جناب ڈاکٹر انیل کاپڑیا موجود تھے۔اس اجلاس کی نہایت کامیاب اور خوبصورت نظامت ڈاکٹر ایس ایم شکیل نے کی۔شاہد لطیف صاحب نے اپنے کلیدی خطبہ میں تحریک آزادی میں اردو ادب کے کردار پر تفصیل سے گفتگو کی۔جبکہ ڈاکٹر مہتاب عالم نے تحریک آزادی میں اردو صحافت پر روشنی ڈالی۔اس سیمینار کے اختتامی اجلاس کے مہمانان خصوصی مشہور ہندی شاعر جناب ڈاکٹر رام پریہاراور ہندی ادیب جناب تیج پال بھٹ تھے۔صدارت جناب ہنس مُکھ لال نے کی۔ سیمینارمیںکل چار اجلاس ہوئے ۔جس کی صدارت جناب ڈاکٹر مختار شمیم بھوپال، جناب ڈاکٹر صاحب علی ممبئی،جناب ڈاکٹر حدیث انصاری اود ے پور، محترمہ ڈاکٹر فہمیدہ منصوری اندور نے کی۔

\"NEWS

Leave a Comment