شریف اکیڈمی کا تیسرا سالانہ عالمی کنونشن دسمبر میں ہو گا


دنیا کے مختلف ممالک اور پاکستان کے طول وعرض سے اہل قلم کی شرکت متوقع
شاعر ادیب ، طلباء اور صافیوں کو ایوارڈز،توصیفی اسناد اور میڈلز سے نوازا جائے گا
\"292801_107972259307577_5698727_n\"
لاہور،ڈائریکٹر میڈیا شریف اکیڈمی جرمنی کے مطابق تیسرا عالمی کنونشن دسمبر 2014میں لاہور میں منعقد ہو گا ۔جس میں دنیا کے مختلف ممالک اور پاکستان کے مختلف شہروں سے اکیڈمی کے ممبران شرکت کریں گے ۔امسال ایک لٹریری سکالر ایوارڈ ،کے علاوہ دو شعراء کو اور دو قلمکاروں کوشریف اکیڈمی ایوارڈ2014سے نوازا جائے گا ۔جسکے بارے عنقریب اعلان کر دیا جائے گا ۔جبکہ میڈیکل سٹوڈنس کو ڈاکٹر شمس الحق طیّیب ایوارڈ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد ۔لاہور کی طالبات کو بشری حمید ایوارڈ ،پنجاب یورنیورسٹی کے اردو ایم اے کے پوزیشن یافتہ طلباء کو راؤباقر علی خاں ایوارڈ ،ایم اے فلسفہ کے طلباء کو پروفیسر مختار احمد فاروقی ایوارڈ، پریس کلب لاہور اور پریس کلب سرگودھا کے بہترین صحافیوں کو شریف اکیڈمی صحافتی ایوارڈ جبکہ اردو ادب کی خدمات بجا لانے والے احباب کو شریف اکیڈمی شیلڈ کے علاوہ،ہونہار طلباء کو ٹیلنٹ ایوارڈ ،شریف اکیڈمی کے پلیٹ فارم پر علم و ادب کی خدمات بجا لانے والے اکیڈمی کے ڈائریکٹرز کو اعزاز واسناد سے نوازا جائے گا ۔ہر سال کی طرح ایک شاعر کو خراج، تحسین پیش کرنے کی غرض سے اسکے نام پر ایوارڈ جاری کیا جاتا ہے ۔اس سال پروین شاکر ایوارڈ بھی دیا جائے گا جسکا باقاعدہ اعلان عنقریب کیا جائے گا ۔شریف اکیڈمی کے ڈائریکٹر پاکستان ولایت احمد فاروقی نے کہا کہ امسال کا کنونشن علم و ادب کے فروغ کے جذبے کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار ہو گا ۔

Leave a Comment