نظام آباد(اسٹاف رپورٹر) ڈاکٹر اطہر سلطانہ پرنسپل و صدر شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کی اطلاع کے بموجب نامور محقق و ماہر اقبالیات و غالبیات اور وزیٹنگ پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی ڈاکٹر سید محمد تقی عابدی کناڈا ایک توسیعی لیکچر بعنوانــ’’ مولانا ابوالکلام آزاد شخصیت اور فن‘‘ بتاریخ 24اکٹوبر بروز منگل صبح10بجے بمقام سیمنار ہال کامرس اینڈ بزنس مینجمنٹ بلڈنگ تلنگانہ یونیورسٹی میں پیش کریں گے۔اس توسیعی لیکچر کے مہمان خصوصی پروفیسر پی سامبیا وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی ہوں گے جب کہ مہمان اعزازی پروفیسر بی ودیا وردھنی رجسٹرار محمد نصیر الدین سابق ایکزیکٹیو کونسل ممبر تلنگانہ یونیورسٹی ہوں گے۔ ڈاکٹر اطہر سلطانہ خیر مقدمی کلمات پیش کریں گی۔ڈاکٹر موسیٰ اقبال اسسٹنٹ پروفیسر نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ڈاکٹر گل رعنا شکریہ ادا کریں گی۔ ڈاکٹر محمد تقی عابدی اپنے دورہ ہند کے موقع پر تلنگانہ یونیورسٹی پہونچ رہے ہیں۔ اس دانشورانہ توسیعی لیکچر سے استفادہ کے لئے اردو دوست احباب‘کالج کے لیکچررز‘ اساتذہ صحافیوں شعرا اوار ادیبوں سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔