صرف چار ٹیموں کے درمیاں پونے دو گھنٹے جاری رہا-
آج مورخہ 10 نومبر 2016 بمقام کوجھی ہال شعبہ اردو شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں بیت بازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا- جس میں بی ایس پارٹ اول، دوم ، سوم و ایم اے پریویس اور بی ایس چہارم و ایم اے فائنل ، کل چار ٹیموں نے حصہ لیا ہر ٹیم چار طالبعلموں پر مشتمل تھی اس پروگرام کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک ڈین فیکلٹی برائے فنون والسنہ نے کی جب پروفیسر محمد کاظم زیدی مہمان خصوصی تھے صدر مجلس نے طالبعلموں کی دلچسپی اورمحنت کو سراہتے ہوئے اس عمل کو جاری رکھنے کے تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس انداز محنت کو جاری رکھیے، بہت جلدصدر شعبہ اردو، ڈاکٹر صوفیہ صاحبہ کی قیادت میں یہ ہی مقابلہ جامعاتی سطح پر منعقد کیا جائیگا جس میں وائس چانسلر صاحبہ جو بذات خود ادب دوست ہیں ان کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی گذارش کی جائیگی جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر محمد کاظم زیدی نے صدر شعبہ اردو اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی پروگرام کی نظامت سید طارق حسین نے کی، جبکہ مہمانان گرامی میں صدر شعبہ سندھی پروفیسر ایاز گل، شعبہ انگریزی کے اساتذہ میں سے محمد ابراہیم کھوکھر اور محمد تو صیف، شعبہ میڈیا اسٹڈیز کے سینیر استاد جناب علی احمد میمن اور انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کی ٹیچر محترمہ راجپوت صاحبہ نے خصوصی شرکت کی ِ جبکہ اشعبہ اردو کے اساتذہ جناب طارق بن عمر،سید عدنان حسین، جناب ممتاز، عباسی، محترمہ عاصمہ ، محترمہ سعدیہ، اور جناب محمد عباس کے ساتھ طلبا کی بڑی تعداد بھی اس مقابلے سے محظوظ ہوئی۔پروگرام کے آخر میں ڈین فیکلٹی، مہمان خصوصی اور صدر شعبہ نے جیتنے والی ٹیموں کے درمیان انعامات تقسیم کیے۔