شعبہ اُردوایم اے ایم پی جی کالج جموں میں’محفلِ ادب‘ کا کامیاب انعقاد

\"\"

جموں،(اسٹاف رپورٹر )شعبہ اُردوایم اے ایم پی جی کالج جموں میں’محفلِ ادب‘ کاانعقادکیاگیا۔جس کامقصدطلباءکو شعروادب کی طرف مائل کرناہے۔اس دوران محفلِ ادب پروگرام میں مہمان خصوصی کالج ہذاکے پرنسپل پروفیسرڈاکٹررومیش چندراجبکہ مہمان ذی وقارڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر کلسٹر یونیورسٹی ڈاکٹرٹوینکل سوری تھیں۔اس موقعہ پرصدارتی خطبہ سبھاش شرماصدرشعبہ سنسکرت اورکالج کے وائس پرنسپل نے جبکہ کلیدی خطبہ صدرشعبہ اُردوایم اے ایم کالج ڈاکٹرشہنازقادری نے پیش کیا۔شہنازقادری نے محفل کے انعقادکے مقصد،ایسی سرگرمیو ں کی اہمیت کے بارے میںجانکاری دی۔اس موقعہ پر شعبہ اُردوکے دیگر اساتذہ بشمول پروفیسر راکیش کول کنوینرآئی کیواے سی ،ڈاکٹرشوکت اورڈاکٹرکوشل کرن نے بھی خیالات کااظہارکیا۔پروگرام کے دوران محفلِ مشاعرہ اورمحفل غزل کابھی انعقادکیاگیاجس میں طلباءنے اپنی تخلیقات پیش کرکے شرکاءکومحظوظ کیا۔اس دوران محفل ادب کوکالج کے دیگر تمام شعبہ جات کے صدوربشمول پروفیسرگنجوصدرشعبہ فزیکس ،پروفیسررومیش گپتاصدرشعبہ ا سٹیٹکس ،ڈاکٹروشال صدرشعبہ سیاسیات ،ڈاکٹرراکیش شرمااسٹاف سیکریٹری ودیگرفیکلٹی ممبران نے بھی رونق بخشی۔اس موقعہ پربچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔اس دوران پروفیسرمنیرحسین صدرشعبہ فارسی۔پروفیسرنلنی پٹھانیہ صدرشعبہ انگلش اورڈاکٹرکلدیپ رینہ صدرشعبہ میوزک جری ممبران تھے۔پروگرام کااختتام ڈاکٹرکوشل کرن کے شکریہ کے کلمات سے ہوا۔
\"\" \"\"
\"\" \"\" \"\"

Leave a Comment