شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں 4 ستمبرکو’اُردومیں خطوط نگاری کی روایت اورتسلسل کے امکانات ‘کتاب کی رسم رونمائی

شعبہ اُردومیں دوروزہ آل انڈیا اُردوکُتب نمائش بھی4 ستمبرکوشروع ہوگی
\"\"

جموں،(اسٹاف رپورٹر)شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی 4 اور5 ستمبر 2018 کودوروزہ آل انڈیا اُردوکُتب نمائش کااہتمام کررہاہے جس میںملک کے مختلف کتب فروش اورپبلیشر شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں منعقدہونے والی کُتب نمائش میں اپنے اسٹال لگائیں گے ۔کُتب نمائش کاافتتاح وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسرایم۔کے دھر کریں گے جبکہ افتتاحی تقریب کی صدارت کے فرائض پروفیسرصاحب علی صدرشعبہ اُردوممبئی یونیورسٹی انجام دیں گے۔اس کے علاوہ ایک کتاب کی رسم اجراءتقریب کابھی اہتمام کیاجارہاہے جسے پروفیسرشہاب عنایت ملک صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی اورڈاکٹرشہنازقادری صدرشعبہ اُردوایم اے ایم پی جی کالج جموں نے مرتب کیاہے ۔وائس چانسلرجموں یونیورسٹی ودیگرمعززشخصیات ”اُردومیں خطوط نگاری کی روایت اورتسلسل کے امکانات “موضوع پر تالیف کردہ کتاب کااجراءکریں گے۔ کتاب ہذاشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی میں گذشتہ برس منعقدہ دوروزہ قومی سیمینارکے دوران اُردواسکالروں کی جانب سے پڑھے گئے مقالہ جات کامجموعہ ہے ۔500صفحات پرمشتمل اس کتاب کوقاسمی کُتب خانہ جموں نے شائع کیاہے جس میں پروفیسرصغیرافراہیم،پروفیسرخواجہ اکرام الدین،پروفیسرشہپررسول، ڈاکٹرتقی عابدی ،پروفیسرایم اے وانی واُردوکے دیگراسکالروں کے مقالات شامل کیے گئے ہیں۔ کتاب کی رسم اجراءتقریب کے دوران محمدآصف ملک اسسٹنٹ پروفیسرباباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری اورڈاکٹر فرحت شمیم اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کتاب سے متعلق تفصیلی مقالہ پیش کرکے اس کی خوبیاں وخامیاں اُجاگرکریں گے۔ کتب نمائش میں لگ بھگ 5000کتابوں کواُردوطلباءکےلئے دستیاب رکھاجائے گا۔ ایم اے اُردوکی نصابی اورریسرچ سے متعلق کتب بھی پبلشروں کی جانب سے رعایتی نرخوں پرطلباءکوفروخت کی جائیں گے۔کتاب کی رسم رونمائی تقریب اور آل انڈیا اُردوکتب نمائش میں محبان اُردوکی کثیرتعدادکی شرکت متوقع ہے۔
\"\"

Leave a Comment