شعبہ اُردوجمو ں یونیورسٹی میں اُردوریفریشرکورس کاافتتاح

اُردوکاششماہی تحقیقی مجلہ”تسلسل“بہت جلد آن لائن دستیاب ہوگا:پروفیسرایم کے دھروائس چانسلر

\"\"
٭ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ

\"\"

جموں//شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کاششماہی ادبی وتحقیقی مجلہ ”تسلسل“ 1998سے مسلسل شائع ہورہاہے۔پروفیسرشہاب عنایت ملک چیف ایڈیٹر ،”تسلسل “کی زیرسرپرستی شائع ہونے والے اِس ادبی وتحقیقی مجلے کااُردوزبان وادب کی ترقی میں نمایاں رول ہے۔ان خیالات کااظہاریہاں پروفیسرگیان چندجین سیمینارہال جموں یونیورسٹی میں شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ تین ہفتوں کے اُردوریفریشرکورس کاافتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسرایم کے دھرنے کیا۔پروفیسرایم کے دھرنے کہاکہ شعبہ اُردوکایہ اعلان کہ شعبے کے تحقیقی مجلہ ”تسلسل “کوبہت جلدمحبان اُردوکےلئے آن لائن کیاجائے گاخوش آئند ہے ۔انہوں نے شعبہ اُردوبالخصوص پروفیسرشہاب عنایت ملک کومبارکبادپیش کی۔انہوں نے کہاکہ جموں یونیورسٹی ماہرین کوبلاکراُردومیں ہونے والی تحقیقی کام بشمول ”تسلسل‘ کوآن لائن کرنے سے متعلق معاملات کےلئے ہرممکن تعاون دے گی۔ انہوں نے کہاکہ ”تسلسل‘کاآن لائن ہونااُردوزبان وادب کی ترقی اوراُردوطلبائ،اسکالرساوراُردواساتذہ کےلئے کافی مثبت قدم ہے ۔وائس چانسلرنے ریفریشرکورس کے انعقادکےلئے پروفیسرشہاب ی کاوشوں کوسراہا اورامیدظاہرکی کہ ریفریشرکورس میں شرکت کرنے والے جموں نیورسٹی اورملک کی دیگرریاستوں سے تعلق رکھنے والے شرکاءکوکافی کچھ سیکھنے کوملے گا۔پروفیسرایم کے دھرنے کہاکہ ریفریشرکورس اساتذہ کی تربیت کاذریعہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریفریشرکورس میں اُردو زبان کے ماہرین اپنے لیکچردیں گے جس سے اُردواساتذہ مستفیدہوں گے ۔انہوں نے اساتذہ پرزوردیاکہ وہ ریفریشرکورس سے فائدہ اُٹھائیں۔اس دوران ریفریشرکورس کی افتتاحی تقریب کی صدارت جواہرلال نہرویونیورسٹی کے پروفیسرخواجہ اکرام الدین کررہے تھے۔ اس دوران پروفیسرخواجہ اکرام نے اُردوزبان کی تدریس کےلئے استعمال میں آنے والی جدیدوسائنسی تکنیکوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔پروفیسرجے پی جورل ،ڈائریکٹرایچ آرڈی سی نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ صدرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی پروفیسرشہاب عنایت ملک کی گذارش پر ایچ آرڈی سی نے اُردوڈیپارٹمنٹ کےلئے ریفریشرکورس منظورکیا۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ ریفریشرکورس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیرہوگا۔انہوں نے شرکاءکوریفریشرکورس میں مسلسل حاضررہنے کی تلقین کی۔اس دوران پروگرام کی نظامت کے فرائض صدرشعبہ اُردوپروفیسرشہاب عنایت ملک نے انجام دیئے جبکہ شکریہ کی تحریک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آرڈی سی رنجیت کالرہ نے پیش کی۔ اس موقعہ پرڈاکٹرمحمدریاض ،ڈاکٹرعبدالرشیدمنہاس ،ڈاکٹرٹی آررینا ،نیرج شرما بھی موجودتھے۔بعدازاں نے پروفیسرخواجہ اکرام الدین نے کورس کے دوران شرکاءکوتوسیعی لیکچردیا جس کوتمام افرادنے سراہا۔اس دوران سوالات کاسیشن بھی منعقدکیاگیاجس میں انہوں نے شرکاءکے سوالات کے بحسن خوبی جوابات دیئے۔
\"\" \"\"

Leave a Comment