’’عالمی اردو ادب‘‘ اور ’’ اسکالرز امپیکٹ ‘‘ سہ ماہی ریسرچ جرنلس یو۔ جی۔ سی۔ کی فہرست میں شامل

\"Aalmi

نئی دہلی(اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی گرانٹ کمیشن(یو۔جی۔سی۔) کی جانب سے مختلف تحقیقی جریدوں کی فہرست سازی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ مذکورہ فہرست میں شامل رسائل وجرائد کو ہی مستقبل میں کمیشن کی نظر میں قابل ِقبول سمجھا جائے گا۔یو۔جی۔سی۔سے تسلیم شدہ جرائد میں شائع ہونے والے مضامین و مقالات پر ہی مستقل تقرری میں فوائد حاصل کئے جاسکیں گے۔نیز ملازمت میں اے۔پی۔آئی۔کے لئے انہیں جرائد میں شائع شدہ مضامین پر نمبرات کا انحصار ہوگا۔
اس سلسلے میں یو۔جی۔ سی۔ اپنی ویب سائٹ پر گوشے گوشے سے شائع ہونے والے رسائل وجرائد کے نام فہرست میں شامل کر رہی ہے ۔ یو۔ جی۔ سی۔ نے اپنی ویب سائٹ پر اب تک کل چالیس ہزار جرنلس کی فہرست مرتب کرلی ہے۔ حال ہی میں ہمیں ایک بڑی خوش خبری ملی کہ الحمداللہ ہمارے دونوں ریسرچ جرنلس سہ ماہی ’’ عالمی اردو ادب‘‘ اور سہ ماہی ’’ اسکالرز امپیکٹ‘‘ کو یونیورسٹی گرانٹ کمیشن، نئی دہلی نے اپنی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
آپ سبھی معزز قارئین کی محبتوں ،خیر خواہوں کی دعائوں کی بدولت ہمیں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اردو ،فارسی اور عربی کے ساتھ ساتھ دیگر زبانوں کے ریسرچ اسکالرز ، اسسٹنٹ پروفیسر ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسرصاحبان ہمارے جرائد میں اپنے تحقیقی مقالے شائع کروا سکتے ہیں۔ ہمارے جریدے آن لائن بھی ہیں اور ساتھ ہی مقالات کو کتابی شکل میں بھی شائع کرتے ہیں۔

\"new

Leave a Comment