عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب عزیز بلگامی کو2015 کا’’مین آف لِٹریچر ایوارڈ

\"\"
رانچی (جھارکھنڈ)۱۷/فروری،۲۰۱۶ء۔۔۔صوبۂ جھارکھنڈ کی ایک فعال تنظیم ’’جھارکھنڈ کونسل آف لیگل رائٹس‘‘ نے اپنے ٹرسٹ کے آرٹیکل 3اُردو لِٹریچر
کا2015ء کا ملک گیر ایوارڈ ’’دی مین آف لِٹریچر ‘‘(The Man of Lierature)،عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب عزیزؔ بلگامی کی خدمت میں پیش کیا، اوراُن کی بے مثال شاعری،بہترین تنقیدی بصیرت، چشم کُشا و بے باک مضمون نگاری،غیر جانبدارانہ صحافتی تخلیقی صلاحیت اور بولڈ کالم نویسی کا اعتراف کیاگیا۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے ایک معروف ہوٹل’’ ہوٹل سرتاج‘‘کے ،لوگوں سے کھچاکھچ بھرے کانفرنس ہال میں کونسل کی جانب سے منعقدہ تقریبِ ایوارڈ میں مہمانِ خصوصی رانچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ۱ور قومی سطح کے ماہر تعلیم ڈاکٹر اے۔اے۔خان نے پُر شور تالیوں کی گونج کے درمیان جناب عزیز بلگامی کی خدمت میں’’ لیگل کونسل آف لیگل رائٹس‘‘کایہ پر وقار ایوارڈ توصیفی سند و مومینٹو کی شکل میں پیش کرتے ہوئے اُن کی مذکورہ خدمات کا اعتراف کیا ۔ تقریبِ اعزازیہ و ایوارڈ کی صدارت چھتّیس گڑھ اُردو اکیڈمی کے سابق چیئرمین شوق جالندھری نے کی۔مہمان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر بدر الدین احمد(لندن)، سہیل انور سابق ایڈوکیٹ \"Azeezجنرل جھارکھنڈ سرکار، ایس۔ایم۔ خالدڈپٹی رجسٹرار جھارکھنڈ ہائی کورٹ اور بین الاقوامی شاعر حیرت ؔ فرخ آبادی صدر انجمن’’ بقائے ادب‘‘ نے اپنی شرکت سے محفل کی رونق بڑھائی۔ ’’جھارکھنڈ کونسل آف لیگل رائٹس‘‘ کے چیئر مین ڈاکٹر ایم۔اے۔حق نے کونسل کے اغراض و مقاصد کا تعارف کرایا ۔ساتھ ہی اُنہوں نے عزیزؔ بلگامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ،اس ملک گیر ایوارڈ سے نوازے جانے پر اُنہیں مبارکباد پیش کی۔اِس محفل میں اوم پرکاش برنوال صدر جن وادی لیکھک سنگھ ، پروفیسر جمشید قمرنائب صدر انجمن جمہوریت پسند مصنّفین ، ایم۔زیڈ۔خان سیکریٹری انجمن جمہوریت پسند مصنّفین ،ڈاکٹر وکیل احمد رضوی صدر شعبۂ اُردو رام گڑھ کالج و مدیر ’’اُفقِ ادب‘‘،ڈاکٹر سرور ساجد پروفیسر پوسٹ گریجویٹ ڈپارٹمنٹ رانچی یونیورسٹی و مدیر سہہ ماہی ’’عہد نامہ‘‘، نصیر افسر جنرل سیکریٹری انجمن بقائے ادب، سہیل سعید سیکریٹری گلستانِ ادب جھارکھنڈ، شان بھارتی مدیر سہ ماہی ’’رنگ‘‘ دھنباد، سلام راجن، اختر رانچوی ایڈوکیٹ ،ایم۔این۔ٹھاکر ایڈوکیٹ نرنجن پرساد، عالم گیر ساحل مدیر سہ ماہی ’’اُمیدِ سحر‘‘ ، سوم ناتھ جھا، ڈسٹرکٹ کنوینر ویلفیئر جھارکھنڈ کونسل آف لیگل رائٹس ،ایڈوکیٹ ڈیوڈ ہیکٹر فلپ ڈسٹرکٹ کنوینر لیگل رائٹس وجھارکھنڈ کونسل آف لیگل رائٹس، ڈاکٹر تسلیم عارف نائب مدیر ’’عالمی انوارِ تخلیق‘‘ونامہ نگار ’’جدید بھارت‘‘ ،معروف شاعر مصداق اعظمی اعظم گڑھ، اعجا ز انور نائب مدیر ’’اُمید سحر ‘‘،مسز نجمہ ناہید انصاری،ڈاکٹر رام داس،نیرج کمار نیرؔ ، قاصر عزیز، مسز رفعت عالیہ،محمد اعجاز احمد، محمد انظار احمد ریسرچ اسکالر،محمد آصف ریسرچ اسکالر،محمد دانش، محمد مُرشد، نور اقبال، رینو پرکاش، انکت کمار تومر ،محمد عابد،محمد شہباز اختر،محمد آصف انصاری کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی ادب نواز حضرات نے اِس جلسۂ تہنیت و مشاعرہ میں شرکت فرمائی۔تقریب ایوارڈ کے بعد عزیز بلگامی کی صدارت میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔جس کی نظامت ڈاکٹر سرور ساجد نے کی۔مقامی شعراء نے اپنے کلام سے نوازا۔ا یوارڈ یافتہ عزیز بلگامی نے اپنے تاثرات میںیہاں کی تخلیقی صلاحیتوں کے دِلی اعتراف کے ساتھ اِن کی ستائش کی۔عزیز بلگامی کے کلام کو سامعین نے کافی توجہ کے ساتھ سُنا اور سامعین کی فرمائش پر خاص طور سے اُن کے نعت نے تو گویا پوری محفل کو لوٹ لیا ۔اُن کے ایک ایک شعر کو رانچی کے باذوق سامعین نے اصرار کے ساتھ بار بار سُنا۔ آخر میں ایڈوکیٹ ممتاز احمد خان ڈائریکٹر لیگل رائٹس نے مہمان خصوصی، مہمانان اعزازی ، کے علاوہ مقامی شعراء و سامعین کا شکریہ ادا کیا اور اِس طرح یہ یادگار محفل اختتام کو پہنچی ۔
(رپورٹ:ایم اے حق، مدیر اعلیٰ عالمی انوارِ تخلیق رانچی)

Leave a Comment