عین شمس یونیورسٹی قاہرہ میں پروفیسر ڈاکٹر خواجہ اکرام الدین کا توسیعی لیکچر کا انعقاد

مصراور ہندستان کے مابین تعلقات میں استحکام اردو کے سبب ہی ممکن ہے:پروفیسر خواجہ اکرام
\"28471726_10215262001651773_6193187337246081024_n[1]\"

قاہرہ، مصر(اسٹاف رپورٹر)عین شمس یونیورسٹی قاہرہ، مصر میں اردو اور بین الاقوامی صورت حال پرتوسیعی خطبہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر خواجہ اکرام نے کہا کہ مصراور ہندستان کے ما بین تعلقات میں استحکام اردو کے سبب بھی ممکن ہے۔ انھوں نے مزید یہ کہا کہ اردو اور عربی زبان میں ہندستانی تہذیب وثقافت اور مصری تہذیب وثقافت کی عظیم الشان وراثتیں موجود ہیں۔ مصر میں اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبہ کو دیکھ کر محسوس ہورہا ہے کہ میں مصر میں نہیں بلکہ ہندستان کی کسی یونیورسٹی میں ہوں۔ پروفیسر خواجہ اکرام نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ مصر میں جس قدر اردو کے فروغ کے لیے کام ہورہا ہے اور جتنی کثیر تعداد میں مصرکی نامور جامعات میں اردو کے شعبے موجود ہیں ، ان سے اردو دنیا ناواقف ہے جو افسوس کی بات ہے لیکن انھوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس سمت میں کام کریں گے۔
اس خصوصی لیکچر کا اہتمام عین شمس میں شعبہ اردو کی صدر رانیا محمد فوزی نے کیا تھا۔ اس سیمینارکا آغاز عین شمس یونیورسٹی کی ڈین پروفیسر سوزان قلینی نے کیا ، اپنے خطاب میں انھوں نے پروفیسر خواجہ اکرام کا استقبال کرتے ہوئے مصر اور ہندستان کے درمیان تہذیبی روابط کو بحال کرنے پر زور دیا۔ صدر شعبہ اردو پروفیسر رانیا محمد فوزی نے اپنی یونیورسٹی کی خدمات اور اردو کی تدریس کی صورت حال سے سامعین کو متعارف کرایا اور اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ ہماری دعوت پر طویل سفر کر کے ہندستان کے نامور پروفیسر نے شرکت کرکے ہمارے اساتذہ اورطلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ اس کے بعد پروفیسر خواجہ اکرام نے اردو کی صورت حال پرگفتگو کرتے ہوئے مصر میں اردو کے فروغ کی کوششوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر مروہ لطفی نے سیمینارکی نظامت کی اور عربی میں خواجہ اکرام کی تقریر کی تلخیص پیش کی۔ اس کے بعد بڑی گرم جوشی کے ساتھ طلبہ وطالبات نے ملاقاتیں کیں اور اردوتعلیم کے لیے ہندستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
\"28782886_10215261809246963_7820716583114122481_n\"
\"28471772_10215262007771926_6196724062425710592_n[1]\"
\"28471847_10215262004451843_7595344187722039296_n[1]\" \"28468357_10215261815847128_2071252180743994124_n\" \"28577114_10215262195056608_9161443882103524341_n[1]\" \"28468750_10215261875328615_2762915182742370725_n[1]\" \"28468473_10215252800021738_5249301935396025038_n\" \"28661001_10215252801061764_6086906456896578592_n\"

Leave a Comment