غالب اکیڈمی دہلی میں 146عالمی یوم اردو145 تقریبات کا انعقاد آج،سبھی تیاریاں مکمل

\"Ghalib

نئی دہلی : عالمی یوم اُردو آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر سید احمد خان نے جاری ایک پریس بیان میں بتایا ہے کہ عالمی یوم اُردو آرگنائزنگ کمیٹی، نئی دہلی۔ ونائیٹڈ مسلم آف انڈیا (یو ایم آئی) اور اُردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یوڈی او) کے زیراہتمام دہلی میں 146عالمی یوم اردو145 تقریبات کا انعقاد آج غالب اکیڈمی، بستی حضرت نظام الدین میں 2:30 PM پر کیا گیا ہے۔ مذکورہ تقریبات دو نشستوں میں ہوں گی، جس میں پہلی نشست کی صدارت ماہر اقبالیات پروفیسر عبدالحق کریں گے جبکہ بطور مہمان خصوصی جسٹس محمد سہیل اعجاز صدیقی (چیئرمین، نیشنل کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات، حکومت ہند) ہوں گے اور مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے پروفیسر خالد محمود (وائس چیئرمین، دہلی اردو اکادمی)، پروفیسر ابن کنول (صدر شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی)، پروفیسر قاضی عبیدالرحمن ہاشمی (سابق صدر شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ) اور ڈاکٹر کلاڈیا پریکل (جرمنی) وغیرہ کی شرکت ہوگی۔ اس کے علاوہ جناب سیّد منصور آغا، معصوم مرادآبادی، مولانا ارشد سراج الدین مکی اور جناب محمد عارف اقبال 146اردو زبان کا تحفظ اور ہماری ذمہ داریاں145 عنوان کے تحت ہونے والی پہلی نشست کے سیمینار پر اظہار خیال کریں گے۔ اس موقع پر عالمی یومِ اردو یادگار مجلہ ۴۱۰۲ء (خصوصی گوشہ مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی: حیات و خدمات) اور عالمی یوم اردو کی مناسبت سے خصوصی شمارہ ماہنامہ اردو رہنمائے تعلیم جدید (گوشہ بابائے اردو مولانا عبدالحق) کا اجرا عمل میں آئے گا اور اردو زبان و ادب اور تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والی چند اہم شخصیات کو ایوارڈز سے سرفراز کیا جائے گا۔ دوسری نشست بعد نماز مغرب شروع ہوگی جس میں جناب وصی احمد نعمانی (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف انڈیا) 146قرآن: سائنس اور کائنات145 پر خصوصی خطبہ پیش کریں گے۔

Leave a Comment