غزل
ہما بجنوری دہلی
میری آنکھوں میں کھوتے رہے رات بھر!
خواب وہ بھی پروتے رہے رات بھر!
وہ وفاوں کے قصےسناتا رہا !
اشک پلكے بھگوتے رہے رات بھر!
ایک دوجے کے پہلو میں ہم یوں رہے!
دردو غم سارے سوتے رہے رات بھر!
غیر کے ساتھ وہ بھی بھری بزم میں!
تیر دل پہ چبھوتے رہے رات بھر!
وہ جدائی میں کروٹ بدلتے رہے!
ہم بھی تكيا بھگوتے رہے رات بھر!