عزیز بلگامی
+919900222551
کسی سے کیسے ہو اب میرے قد کی پیمائش!
جو جانتا ہی نہیں ، اپنی حد کی پیمائش
زمیں خریدی، ایک اک اِنچ ناپ کر تُونے
تجھے پتہ بھی ہے !کیا ہے لحد کی پیمائش؟
نہ کیجیے گاکسی کے عمل پہ رائے زنی
کہ ہوگی حشر کے دِن نیک و بد کی پیمائش
پہنچ رہی ہے کُمک جنگِ زندگی کے لئے
قضا کرے گی اِلٰہی رَسد کی پیمائش
محبتوں میں دِلوں کا تبادلہ کیسا!
قبولیت کی ہی ہوگی، نہ رَد کی پیمائش
اِسی لئے تو ہر اک کام خُوب صورت ہے
ہوئی ہے عشق کے ہاتھوں خرد کی پیمائش
عزیز ؔوسعتِ دامن کا اِنتظام کرو
ہے کس کے بس میں خدا کی مدد کی پیمائش
Azeez Belgaumi, K102, 1-2, 1st Floor, 1st Main, 2nd Cross,
Venkat Gowda Layout, Kempapura, Hebbal, Bangalore 560024