فوزیہ ربابؔ کی شاعری کا مجموعہ اینڈرائڈ ایپ پر

\"IMG-20160320-WA0006\"

گوا،انڈیا(اسٹاف رپورٹر )خوبصورت اور نرم ونازک لہجے کی معروف شاعرہ فوزیہ رباب کا حال ہی میں شاعری مجموعہ \” آنکھوں کے اس پار\” کا اجراء عمل میں آیا۔ اس مجموعہ کو اب قارئین اور ان کی شاعری کے دل دادہ اپنے موبائل میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔ ان کی شاعری کا اینڈرائڈ ایپ بھی تیار ہو گیا ہے۔ play store میں Foziya Rabab Poetry سرچ کر کے ایپ کو بہت آسانی سے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپ کومعروف شاعر زین شکیل نے تیار کیا ہے۔
واضح حروف اور دلکش نستعلیق تحریر، کاپی کر کے دوسری جگہ پیسٹ کرنے کی سہولت، واٹس اپ، فیس بک اور میسنجروغیرہ پر اپنے پسندیدہ کلام کو ڈائرکٹ شیئر کرنے کی سہولت،تلاش کرنے کی سہولت یعنی کسی بھی لفظ پر اشعار یا کسی لفظ سے پوری غزل یا نظم کی آسانی سے تلاش۔جو شیدائیِ اردو ادب ناچیز (فوزیہ ربابؔ) کی شاعری سے محظوظ ہونا چاہتے ہوں وہ اس اینڈرائڈ ایپ کو انسٹال کر سکتے ہیں۔
اس ایپ میں ابھی پہلا مجموعہء کلام آنکھوں کے اُس پار ہی شامل ہے۔دیگر مجموعے جیسے جیسے شائع ہوتے جائیں گے اس میں شامل کر دیے جائیں گے۔ایسی اطلاع شاعرہ فوزیہ رباب گوا نے دی ہے۔ فوزیہ رباب کو ایک اور کامیابی پر سہ ماہی عالمی اردو ادب دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے اوراللہ رب العزت سے دعا گو ہے کہ فوزیہ رباب کو اسی طرح کامیابی ملتی رہے۔

Leave a Comment