فوٹو گرافراجئے مہتا کو ایوارڈ تفویض

٭ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ

\"DSC_9597\"
دہلی، ۱؍مارچ۔گلوبل جرنلزم کے بین الاقوامی فیسٹول میں دیش بندھو کے چیف فوٹو گرافر اجئے مہتا کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔اجئے مہتا اپنے میدان میں بے حد مقبول ہیں اور اپنے کام پر بہت توجہ دیتے ہیں۔نہ صرف وہ ایک اچھے فوٹو گرافر ہیں بلکہ وہ سماجی اور فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ساتھ ہی وہ مفت صحت کیمپ کا بھی اہتمام کرتے رہتے ہیں۔اس موقع پر معروف صحافی اور مارواہ اسٹوڈیو کے سربراہ جناب سندیپ مارواہ نے اجے مہتا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے ہاتھوں ایک بے حد فعال اور محنتی شخص کو انعام دیا گیا ہے جو میرے لیے بھی اعزاز کی بات ہے۔

Leave a Comment