قومی کو نسل پانچ ۔پانچ لاکھ کے دو بڑے ایوارڈ صحافت اور ادب کے لیے جلدشروع کر نے جا رہی ہے۔ پرو فیسر ارتضیٰ کریم

شعبۂ اردو، سی سی ایس یو میں قومی کونسل برا ئے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے ڈا ئریکٹر پرو فیسر ارتضیٰ کریم کاپریس کا نفرنس سے خطاب
\"_mg_0007\"

میرٹھ30؍ دسمبر2016(اسٹاف رپورٹر)شعبۂ اردو، چو دھری چرن سنگھ یو نیورسٹی کے پریم چند سیمینار ہال میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔جس میں قومی کونسل برا فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے ڈا ئریکٹر پرو فیسر ارتضیٰ کریم نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ایک سر کاری ادارہ ہے ۔اردو کی ترقی کے لیے پو رے ہندوستان میں جو بھی خاکہ تیار ہوتا ہے اس میں اس ادارے کا اہم کردار ہے۔مختلف اسکیموں کے تحت اردو کی ترقی کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس بار قومی کو نسل دو بڑے ایوارڈ پانچ ۔پانچ لاکھ کے شروع کر نے جا رہی ہے۔ایک صحافت کے لیے اور دوسرا ادب کے لیے ۔ساتھ ہی قومی کونسل اس بار بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کسی باہری ملک میں کرے گی۔انہوں صحافیوں کو مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ قومی کونسل کے سالانہ کتابی میلے میں نوٹ بندی کے باوجود امسال تقریباً ڈیڑھ کروڑ کی کتابیں فروخت ہوئی ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
علاوہ ازیں قومی کونسل کے تحت عربی،اردو اور فارسی کے سینٹر چلا ئے جاتے ہیں جن کو ادارہ دیگر فلا حی اداروں اور مدارس وغیرہ کے اشتراک سے چلاتا ہے اور ملک بھر کے طا لب علم اس سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔اور دوسرا شعبہ کمپیوٹر لر ننگ سے متعلق ہے۔جس کے تقریباً 1000سینٹر ہے اور ہر سینٹر پر تقریباً چالیس طالب علم ہوتے ہیں۔انگلش، اردو، عربی اور ہندی وغیرہ کی ٹائپنگ سکھائی جاتی ہے۔یہ قومی کو نسل کا وہ کار نا مہ ہے جس نے بہت سے طلبہ کو روز گار سے وابستہ کردیا ہے۔ورنہ ایک زمانہ تھا کہ اردو کمپوزر سے پورے پورے شہر خالی ہو تے تھے اور آج اردو ٹائپنگ کرنے وا لوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔
قومی کو نسل برا ئے فروغ اردو، زبان کتب کی اشاعت پر بھی خاص توجہ مر کوز کرتی ہے۔اور دیگر علوم و فنون کو اردو زبان میں منتقل کر نے پر خصوصی توجہ دیتی ہے تا کہ اردو داں بھی دیگر علوم و فنون سے واقفیت حاصل کر سکیں اور اس سے اردو زبان کا دا ئرہ بھی وسیع ہو تاہے۔قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نے اپنی اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں قائم کی ہوئی ہیں مثلاً لاء پینل،سماجیات،ادبیات،تاریخ، جغرافیہ اور دیگر اہم مو ضو عات سے متعلق با قاعدہ پینل موجود ہے جو وقتاً فوقتاً دیگر زبانوں سے ان فنون کی کتابوں کا ترجمہ کرا تے ہیں۔
قومی کونسل ہر سال ادب کی ممتاز شخصیات کے نام سے یا د گاری خطبہ کا اہتمام بھی کرتی ہے تا کہ نسلیں اپنے اسلاف کے کارناموں کو یاد رکھیں اور ان کے نقش قدم پر چلیں۔اسی طرح قومی و بین الاقوامی سیمینار کے لیے بھی قومی کونسل برا بر تعاون فراہم کر رہی ہے۔
پریس کانفرنس میں صدرشعبۂ اردو، ڈا کٹر اسلم جمشید پوری،ڈاکٹر مشتاق قادری اور پرو فیسر قدوس جاوید، ڈاکٹر آصف علی اور ڈا کٹر شاداب علیم موجود رہے۔
\"_mg_0002\"

Leave a Comment