قوم میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنا عملی کردار ادا کرنا ہو گا ۔ناصرہ فاروقی

پیرس میں شریف اکیڈمی کی چھٹی سالگرہ جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی سفیرِ پاکستان کی شرکت متوقع ہے
\"900\"

جرمنی (نمائندہ خصوصی )شریف اکیڈمی کی چھٹی سالگرہ کے حوالے سے ڈایریکٹر فرانس محترمہ ناصرہ فاروقی نے کہا کہ ترقی یافتہ قوموں کی ترقی کا اہم راز یہی ہے کہ انہوں نے اپنی قوم کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے ۔ہمیں اس سلسلے میں اپناعملی کردار ادا کرنا ہو گا ۔تاکہ ہماری قوم ظلمتوں سے روشنی کے سفر پر گامزن ہو ۔انہوں نے کہا کہ آج کے مادی دور میں علم و ادب کے فروغ کے لیے کام کرنا ایک عظیم کارنامہ ہے ۔شریف اکیڈمی عرصہ چھ سال سے پوری دنیا میں فروغ علم کے لیے اپنا عملی کردار ادا کر رہی ہے ۔
ناصرہ فاروقی جنہیں تین سال قبل شریف اکیڈمی جرمنی کا ڈائریکٹر فرانس نامزد کیا گیا اکیڈمی کے مقاصد کے حصول کے لیے انتہائی خلوص ،لگن اور استقلال کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہی ہیں ۔ان کا جذبہ حب الوطنی قابل قدر ہے انہیں یقین ہے کہ ہمارا ملک ایک روز ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہو گا ۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ شریف اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد چھٹی سالگرہ کے پروگرام میں شرکت کے لیے بطور خاص جرمنی سے تشریف لائیں گے ۔سالگرہ میں شرکت کے ساتھ ساتھ فرانس میں اکیڈمی کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔اور تنظیمی امور پر گفت و شنید ہو گی ۔

Leave a Comment