ماریشس میں ہندستانی مہمانوں کے اعزاز میں علی گڑھ المنائی ایسو سی ایشن کی جانب سے عشایئہ

\"mortu2\"
ماریشس/(اسٹاف رپورٹر)19دسمبر2016کو ماریشس میں ہندستانی مہمانوں کے استقبال میں علی گڑھ المنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے پر تکلف عشائیہ کا ہتمام کیا گیا ۔ اس عشائیہ میں ماریشس کی اہم علمی اور ادبی شخصیات کے علاوہ ماریشس کی معزز فیملی کی افراد نے بھی اس عشائیہ میں شرکت کی۔ المومنی ایسوسی ایشن کے صدر بشیر طالب نے اپنے استقبالیہ کلمات میں سب سے پہلے ہندستان سے آئے مہمانوں میں پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، دہلی، پروفیسر شفیق احمد اشرفی لکھنو اور پروفیسر ابوالکلام ، حیدر آباد کا استقبال کیا اس کےبعد ایسوسی ایشن کے قیام کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ نے ہماری تہذیبی تربیت کی ہے اور شروع کے ایام میں زیادہ تر لوگوں نے وہیں سے تعلیم حاصل کی ہے۔ ایسوسی ایشن ہر سال طرح طرح کے علمی و ادبی پروگرام کا انعقاد کراتی ہے ۔اسی بہانے ہم ماریشس والے بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں اور ایک دوسرے سے ملتے بھی ہیں۔ اس کے علاوہ ماریشس سے باہر تعلیم کے حصول کے لیے جانے والے طلبہ و طالبات کی مدد بھی کرتے ہیں۔اس پروگرام میں المنائی ایسوسی ایشن کے ذمداران موجود تھے جن میں سیکریٹری فاروق بوچا، اعزازی صدر یوسف عبد الطیف، شاہینہ حسن،ڈاکٹر صابر گوڈر، ظہیرا، زائینہ،محد نذیر،نواب عبداللہ، عابدہ اور ڈاکٹر علی محمد آصف کے نام اہم ہیں۔
\"mortu1\"
\"mortu3\"

Leave a Comment