چانسلر ظفر سریش والا مہمانِ خصوصی
حیدرآباد، 25؍ اکتوبر (اسٹاف رپورٹر) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، ٹیچرس اسوسئیشن (مانوٹا) کے نو منتخب عہدیداروں کی 26؍ اکتوبر 2016کو سید حامد سنٹرل لائبریری آڈیٹوریم میں 11:30 بجے دن حلف برداری تقریب منعقد ہوگی۔ پروفیسر سید نجم الحسن، صدر نشین انتخابی کمیٹی کے بموجب جناب ظفر یونس سریش والا، چانسلر مانو مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ صدر نشین انتخابی کمیٹی حالیہ الیکشن پر رپورٹ پیش کریں گے جبکہ ڈاکٹر محمد جنید ذاکر بحیثیت نومنتخب صدر خطاب کریں گے۔ مہمانِ خصوصی کا بھی خطاب ہوگا۔ منتخبہ اراکین کی حلف برداری ہوگی۔ ڈاکٹر ایچ علیم باشا، رکن انتخابی کمیٹی کلمات تشکر ادا کریں گے۔