قائدانہ صلاحیتوں کی مالک ناصرہ فاروقی کی علم و ادب کے لیے کی جانے والی خدمات قابلِ ستائش ہیں (شفیق مراد )
ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ
پیرس ،8/اپریل (نمائندہ خصوصی )ڈایریکٹر میڈیا کے مطابق 28مارچ 2015پیرس میں منعقد ہونے والی شریف اکیڈمی کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر ڈائریکٹر فرانس شریف اکیڈمی جرمنی محترمہ ناصرہ فاروقی کو انکی فروغ علم و ادب پر کی جانے والی بے لوث خدمات کے اعتراف میں ڈگری آف آنردی گئی۔
اس موقع پر شفیق مراد نے بتایا کہ آج سے تین سال قبل ناصرہ فاروقی کو فرانس کا ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ۔انہوں انتہائی مستعدی ،خلوص اور جذبے کے ساتھ فرانس میں اکیڈمی کو منظم کیا اور متعدد پروگرام منعقد کرانے میں اپنا قائدانہ کردار ادا کیا ۔وہ نہ صرف فرانس بلکہ دیگر ممالک میں ہونے والی اکیڈمی کی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں ۔ اکیڈمی کے مقاصدکا حصول انکا مطمعہ نظرہے ۔ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ناصرہ فاروقی کو فرانس کے علمی ،ادبی اور سماجی بہبود کے حلقوں میں قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے
شریف اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متفقہ فیصلے کے مطابق انہیں ڈگری آف آنر دی گئی ۔یہ ڈگری عزت مآب سفیرِ پاکستان غالب اقبال کے دستِ مبارک سے پیش کی گئی ۔