محکمہ اعلیٰ تعلیم کا سہ ماہی اُردو تحقیقی مجلہ شائع کرنے کا اعلان

 

جموں(اسٹاف رپورٹر)رساجاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری اصغرسامون نے ریاست کے مختلف کالجوں میںتعینات اُردوکے پروفیسروں کی ذہنی تربیت اوران کی صلاحیتوں کوفروغ دینے کیلئے ایک اُردوتحقیقی مجلہ جاری کرنے کااعلان کرنے کاخیرمقدم کیاہے۔اس سلسلے میں رساجاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی کاایک اجلاس منعقدہواجس میں سابق ڈائریکٹر جنرل اکائونٹس اینڈٹریجری اورجنرل سیکریٹری رساجاودانی میموریل لٹریری سوسائٹی اسیرکشتواڑی ،سابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ اورجوائنٹ سیکریٹری تنظیم روی ٹھاکور،شبیراحمدبٹ ریٹائرڈڈپٹی کمشنراورایگزیکٹیوممبر ،پیارے ہتاش،ساہتیہ اکادمی ایوارڈیافتہ بشیربھدرواہی ودیگران نے شرکت کی۔ممبران نے ہائرایجوکیشن کے پرنسپل سیکریٹری محمداصغرسامون کے اُردوریسرچ جرنل شروع کرنے کی ستائش کی۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے ریاست میں اُردوزبان وادب کوفروغ ملے گا۔مقررین نے کہاکہ اُردوڈوگرہ حکمرانوں کے دورسے یہاں پرسرکاری زبان ہے لیکن تقسیم وطن کے بعدجتنی بھی سرکاریں آئیں انہوں نے اُردوکونظرانداز کیااورسول سیکرٹریٹ میں تعینات بیرونی ریاستوںکے آئی اے ایس آفیسران نے اسے سیکریٹریٹ سے باہرنکال دیا۔انہوں نے کہاکہ اُردوریاست کی سرکاری ہی نہیں بلکہ آئینی زبان بھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیکریٹریٹ میں ہائرایجوکیشن کے پرنسپل سیکریٹری پہلے آفیسرہیں جواُردوکوترقی دینے کیلئے کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اصغرسامون اُردواورفارسی کے اچھے اسکالربھی ہیں اوران کے بڑے بھائی مسعودسامون اُردو کے اچھے شاعرہیں۔ اس کے علاوہ ان کے دوسرے بھائی باقرسامون نے بھی اُردومضمون کے ساتھ کے اے ایس امتحان پاس کیا۔انہوں نے کہاکہ ریسرچ جرنل شروع کرناایک قابل ستائش فیصلہ ہے جوآج تک کوئی قدآورسیاستدان بھی نہیں لے سکاہے۔انہوں نے کہاکہ ہراسمبلی اجلاس میں اُردوکے مسائل سے متعلق سوال اُٹھائے جاتے ہیں لیکن عملی طورپرکوئی بھی کام نہیں ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اصغرسامون کے اس فیصلے سے اُردوداں طبقے کی اُمیدیں پھرسے جاگ گئی ہیں۔اراکین نے کہاکہ جموں یونیورسٹی کے تسلسل اورکشمیریونیورسٹی کے بازیافت کی طرزپراس مجلے میں بھی اعلیٰ معیارکے تحقیقی مقالے شائع ہونے چاہیئں اوربیرون ریاست کے ادباء سے بھی اس مجلے کیلئے مضامین بھیجنے کی دعوت دی جانی چاہیئے۔اس کے علاوہ ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی جانی چاہیئے جو تحقیقی مقالوںکی جانچ کرے۔اس دوران رساجاودانی میموریل سوسائٹی کے صدراورصدرشعبہ اُردوجموں یونیورستی پروفیسرشہاب عنایت ملک کررہے تھے۔پروفیسرشہاب عنایت ملک نے صدارتی خطاب میں کہاکہ پرنسپل سیکریٹری اصغرسامون کی رہنمائی میں محکمہ اعلیٰ تعلیم بہترین کام کررہاہے اوراب نئے اسسٹنٹ پروفیسروں کواپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کرنے کاموقعہ دینے کیلئے اُردوریسرچ جرنل شروع کرنے کااعلان کیاگیاہے جوکہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے نوجوان قلمکاروں اوراسسٹنٹ پروفیسروں کواے پی آئی سکورحاصل کرنے میں کوئی دقت نہیں آئے گی۔انہوں نے کہاکہ پرنسپل سیکریٹری اصغرسامون کے اس فیصلے سے ریاست میں اُردوزبان وادب کوفروغ ملے گا۔میٹنگ میں شکریہ کی تحریک تنویراحمددیو ،ریٹائرڈ ڈی ایس پی نے پیش کی۔

Leave a Comment