معروف شاعرہ و ادیبہ محترمہ گل نسرین کی نثری کتاب \”ماسی نامہ\” کی تقریب رونمائی

کادمی ادبیات پاکستان لاہور میں شاندار تقریب کا انعقاد،معزز احباب کی شرکت

\"\"
لاہور(اسٹاف رپورٹر) 27،اپریل 2018 کو عالمی ادبی تنظیم ،،ادارہ خیال و فن اور ا کادمی ادبیات پاکستان کے اشتراک سے معروف شاعرہ و ادیبہ محترمہ گل نسرین کی نثری کتاب \”ماسی نامہ\” کی انتہائی پروقار اور کامیاب تقریب منعقد کی گئ۔ جسکی صدارت محترم استاد جناب اعتبار ساجد صاحب نے کی ۔ خصوصی امد محترم حافظ شفیق الرحمن صاحب کی تھی جنھوں نے کتاب پر انتہائی خوبصورت اور جامع تبصر ہ فرمایا ۔ مہمان خصوصی جناب ریاض،محترم آفتاب جاوید صاحب، احمد احسان ، مہمانا ن اعزاز محترم ناصف اعوان صاحب،محترم خالد بھٹی صاحب ، محترم عرباض عرضی ، ڈاکٹر مریم ناز ،تقریب کے میزبان محترم ممتاز راشد لاہوری صاحب اسلام عزمی صاحب ،انیس احمد صاحب،طفیل عزمی صاحب ،ایڈوکیٹ و شاعرہ سفینہ سلیم صاحبہ،فہیمہ خالد صاحبہ،محمد جمیل صاحب،تبسم ناز صاحبہ اور اسلام اباد سے تشریف لائے ہوے مہمان محترم سلیم شیرمانی صاحب اور دیگر شرکاء محفل نے باری باری تبصرہ فرمایا اور کتاب کی مصنفہ کو مبارکباد پیش کی۔ آخر میں صدر محفل محترم اعتبار ساجد صاحب نے کتاب کی مبارکباد پیش کرتے ہوے انتہای خوبصورت الفاط میں معروف شاعرہ و ادیبہ محترمہ گل نسرین ناچیز کی اس تخلیق کو اردو مزاح نگاری میں ایک نمایاں اضافہ قرار دیا ۔ ادارہ خیال و فن کے دیگر عہدہ داران اور ممبران نے بھی تبصرہ و تنقید سے نوازا اور یوں یہ خوبصورت و دلفریب محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔تقریب کے بعد محترم ریاض احمد احسان مرکزی سیکریٹری اطلاعات ورلڈ کالمسٹ کلب لاہور کی جانب سے پرتکلف عشایہ دیا گیا۔
\"\" \"\" \"\" \"\" \"\" \"\" \"\" \"\" \"\" \"\" \"\" \"\" \"\" \"\"

Leave a Comment