پٹنہ23 نومبر ( نمائندہ خصوصی) : معروف شاعر و افسانہ نگار ڈاکٹر قاسم خورشید کو دوردرشن پٹنہ کے پروگرام ڈائرکٹر ایس پی سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام ارسال کیا ہے۔ جس میں قاسم خورشید کی خدمات کا اعتراف بہت ہی خوب صورت انداز میں کیا گیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد ویڈیو پیغام ہے۔ ڈاکٹر ایس پی سنگھ نے اس پیغام کے توسط سے نہ صرف یہ کہ اپنے احساسات کو دستاویزی حیثیت عطا کی ہے بلکہ فلمی تنقید Animated Criticism کی راہ بھی کھولی ہے۔ ٹکنالوجی کی برق رفتار ترقی کے اس دور میں تخلیق کار حضرات بھی نت نئے تجربے کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ایس پی سنگھ کا یہ ویڈیو پیغام بھی ایسا ہی ایک کامیاب تجربہ ہے۔ یہ ویڈیو ایس پی سنگھ کی فیس بک ٹائم لائن www.facebook.com/shambhu.singh.1420 کے علاوہ یو ٹیوب اور ڈاکٹر قاسم خورشید کی فیس بک ٹائم لائن پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ قاسم خورشید نے اس منفرد اور خوبصورت ویڈیا پیغام کے لیے ایس پی سنگھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔