مہاراشٹراردوساہتیہ اکادمی ممبئی کی جانب سےڈاکٹر شاہدہ مناف،بلڈانہ کوایوارڈ تفویض

ڈاکٹر شاہدہ مناف ،بلڈانہ کوایوارڈ تفویض پر ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ نے مبارکباد پیش کی

اساتذہ اور ادبی حلقوں میں مسرت کا اظہار

\"DSC_0309\"

بلڈانہ (اسٹاف رپورٹر)راجے چھترپتی آرٹس کالج۔ بلڈانہ (مہاراشٹر) کی صدرشعبہء اردو، امراوتی یونیورسٹی بورڈ آف اسٹڈیز اردو کی ممبر ڈاکٹر شاہدہ مناف کو ۱۳ نومبر ۲۰۱۷ ؁ کو مہاراشٹر اردو ساہیتہ اکادمی ممبئی کے زیر اہتمام ’’ یشونت رائو چوہان فنکشن ہال‘‘ ممبئی میں منعقد تقریب میں اردو تعلیمی شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر ۲۰۱۶؁ کے سینئر کالج کے زمرے میں’’تعلیمی خدمات ایوارڈ ‘‘ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں عزت مآب جناب ونود تائو ڑے صاحب ( وزیر تعلیم و محکمہء اقلیتی ترقیات حکومت مہاراشٹر) ، جناب دلیپ کامڑے صاحب( وزیر اقلیتی ترقیات) ، جناب شام تاگڑے صاحب( چیف سیکریٹری، محکمہء اقلیتی ترقیات ) ، عالی جناب ابو عاصم عاظمی صاحب ، (صدر سماج وادی پارٹی ممبئی) اور اردو ساہیتہ اکادمی کے تمام اراکین کی موجودگی میں ایوارڈ تفویض کیا گیا ۔
ڈاکٹر شاہدہ مناف ،بچوں کے ادب پر مختصر مضامین لکھتی ہیں ساتھ ہی ان کی دو تصانیف (۱) اردو میں بچوں کی شاعری ، آغاز ارتقاء و اہمیت (۲) ڈاکٹر عبد العزیز عرفان مشاہیر ادب کی نظر میں ۔ شائع ہو چکی ہیں آپ کا تعلق جلگائوں (جامود) سے ہے ۔ آپ ڈاکٹر محمد سعد اللہ ( سابق پروفیسرو ریسرچ گائیڈ)،سعد ریسرچ سینٹر ۔جلگائوں جامود کی دختر اور الحاج عبدالمناف پرنسپل جواہر اردو ہائی اسکول و جونیر کالج موتلہ کی اہلیہ ہیں ۔ ان کے اس اعزاز پرادارے کے صدر جناب وجے راج جی شندے ، کالج کے پرنسپل و تمام پروفیسر حضرات ، دوست ،احباب اور رشتے داروں نے ان کو مبارک باد دی اور ان کا استقبال کیا ۔

\"????????????????????????????????????\"

Leave a Comment